Mon, 08 Aug 2022 11:42:50
آزادی کے75سال کی منا سبت سے منائے جا رہے امرت مہا اتسو کے موقع پر بنگلور شہر کے مسافروں کیلئے بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(بی ایم ٹی سی)نے مزید 75 الیکٹرک بسوں کو سڑکوں پر دوڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 11:39:04
)مہا دیو پورہ اسمبلی حلقہ کے منوکولا لو وارڈ کے سابق کانگریس کارپوریٹر ایس،ادے کمار نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت اپنے دوراقتدار کے دوران عوامی مفادات پروگرامس کو جاری کرنے میں نا کام رہی ہے،اور وہ ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے کے بجائے 40فیصد کمیشن کے دھندہ کو اپناتے ہو ئے ریاستی خزانہ لوٹ رہی ہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 11:32:46
یوکرین سے واپس آنے والے18ہزار سے زائد میڈیکل طلبہ نے متبادل تعلیمی نظام نہ ملنے پر قانونی جنگ شروع کر دی ہے۔ریاستی اور مرکزی حکومتیں جنہوں نے 4 ریاستوں کے طلبہ کیلئے مناسب انتظامات کرنے کا وعدہ کیا تھا جنہوں نے جنگ زدہ ملک یوکرین میں تعلیم کو ادھورا چھوڑ دیا تھا، فی الحال نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے رہنما خطوط پر تنازعہ کھڑا کیاجارہاہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 11:28:19
کمزور اور پسماندہ طبقات کی ترقی کو برداشت نہ کرنے والی بی جے پی حکومت کے جی ایس ٹی،بے روزگاری،گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ سمیت دیگر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف چلائی جارہی عوامی تحریک میں سبھی کو حصہ لیناچاہئے اور اس کیلئے ابھی سے تیاری شروع کی جانی چاہئے۔یہ بات سابق ریاستی وزیر وبیاٹرائن پورہ کے رکن اسمبلی کرشنابائرے گوڈا نے کہی۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 11:22:16
ہندوستان کی پہلی چھوٹی سیٹالائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی) نے علیحدگی کے بعد دونوں سیٹالائٹس کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا لیکن حاصل شدہ مدار توقع سے چھوٹا ہے جس کی وجہ سے یہ غیر مستحکم ہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 11:18:42
ملک کے 14ویں نائب صدر کیلئے 6 اگست کوووٹنگ میں بھاجپا کے امید وار جگدیپ دھنکڑ اور اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ آلوا کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں جگدیپ دھنکڑ کامیاب رہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 11:15:23
کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اتوار کو کہا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پارلیمنٹ غیر فعال ہو گئی ہے۔چدمبرم نے الزام لگایا کہ اداروں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، کمزور کیا جا رہا ہے یا ان پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور ملک میں جمہوریت سانس لینے کی جدوجہد کر رہی ہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 11:12:29
راجستھان کے ایک مندر پر لگنے والے میلے میں صبح کے وقت بھگدڑ مچ جانے کے سبب 3 خاتون عیدتمندوں کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ضلع سیکر میں واقع کھاٹو شیام مندر میں صبح 5 بجے دروازے کھتے ہی لوگوں کا جم غفیر امنڈ پڑا۔ ہجوم اتنا بے قابو ہو گیا کہ دھکا مکی ہونے لگی۔ اسی افراتفری کے ماحول میں تین خاتون عقیدتمندوں کی جان چلی گئی۔ اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 11:10:09
اسرائیلی قابض فوج نے غزہ میں اتوار کے رات ساڑھے آٹھ بجے سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فوج غزہ زیادہ بڑا حملہ کرنے والی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے اس امکانی بڑے حملے کو وسیع دائرے میں غزہ کے عسکریت پسندوں پر حملے کا نام دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy