Wed, 10 Aug 2022 21:00:25
بہار میں نتیش کمار کے جھٹکے سے بی جے پی ابھی سنبھلی بھی نہیں تھی کہ عظیم اتحاد نے اسے ایک اور جھٹکا دے دیا۔ للت یادو کی قیادت میں عظیم اتحاد کے رہنماؤں نے موجودہ اسپیکر وجے کمار سنہا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی ہے، جس کے بعد اسپیکر کا عہدہ بی جے پی کے ہاتھ سے جانا یقینی ہو گیا ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 20:57:05
کرناٹک کی بی جے پی حکومت میں استحکام نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایسے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ برسراقتدار بی جے پی حکومت میں جلد ہی کوئی بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ خبریں تو یہ بھی گشت کر رہی ہیں کہ بی جے پی وزیر اعلیٰ کو بدلنے سمیت ریاستی یونٹ میں کوئی بڑی تبدیلیاں کرنے پر غور کر رہی ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 13:50:54
خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے شری کانت تیاگی نے کہا کہ وہ خاتون اس کی بہن کی طرح ہے اور اسے ’سیاسی طور پر تباہ‘ کرنے کے لئے اس کے خلاف یہ سازش رچی گئی ہے۔ وہیں، نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں خاتون سے گالی گلوچ اور مار پیٹ کے ملزم تیاگی کو سورج پور کورٹ نے 14 روزہ عدالتی تحوہل میں بھیج دیا۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 13:48:01
بہار میں حکومت کی تبدیلی نے اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے حوصلے بلند کر دئے ہیں۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کے ٹوٹنے کو ہندوستانی سیاست کے لیے بہتر شروعات قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہ اختتام کا آغاز ہے۔ یہ تحریک آزادی کے دوران دیے گئے 'انگریزوں بھارت چھوڑو' نعرے کی طرح 'بی جے پی اقتدار چھوڑو' کا اشارہ دیتی ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 13:45:48
اقتدار کے نشہ میں چور بی جے پی کے لیڈران اور اس سے وابستہ افراد کا عوام کے ساتھ بدسلوکی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ نوئیڈا میں جس طرح شری کانت تیاگی نے ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی، اسی طرز پر اب مدھیہ پردیش کے ریوا میں واردات انجام دی گئی ہے۔ یہاں بی جے پی کے نوجوان لیڈر پر ریٹائر فوجی کی دکان میں گھس کر مار پیٹ اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔ اس دوران سابق فوجی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 13:42:40
الہ آباد سمیت یوپی کے متعدد شہروں میں ہونے والے تشدد کے بعد یوگی حکومت کی جانب سے ملزمان کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر کے ذریعے کی گئی کارروائی کے خلاف جمعیۃ علما ہند کی عرضی پر سپریم کورٹ آج پھر سماعت کرنے جا رہا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ یوپی حکومت دانستہ طور پر مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ طور پر کارروائی کر رہی ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 13:37:33
یوکرین سے واپس لوٹے میڈیکل کے طالب علم اپنی آگے کی تعلیم پوری کرنے کے لئے پریشان ہیں۔ طلبا کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں نیشنل میڈیکل کونسل (این ایم سی) ایسی صورتحال پیدا کر رہی ہے کہ طلبا کو واپس جا کر جنگ زدہ یوکرین میں پڑھنا پڑے گا لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو بہت سے طلبا کی جان جا سکتی ہے، جس کی ذمہ داری صرف اور صرف حکومت ہند پر عائد ہوگی۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 13:04:15
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے گیرسوپا سرکل کے قریب ایک گیس سے بھرا ٹینکر اُلٹ جانے کے نتیجے میں اطراف کے علاقہ کے عوام میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی، مگر اطلاع ملتے ہی پولس اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور احتیاطی اقدامات کے طور پر عوام کو ضروری احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی وے پر سواریوں کی آمد ورفت بند کردی۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 22:39:41
بہار میں سیاسی ہلچل اپنے عروج پر ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے این ڈی اے سے اتحاد توڑ کر آر جے ڈی کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے۔ انھوں نے گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کر 164 اراکین اسمبلی کی حمایت پر مبنی خط پیش کر دیا ہے اور حکومت سازی کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy