Tue, 09 Aug 2022 22:25:17
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے منگل کے روز 18 نئے وزرا کے ساتھ اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں اس وقت کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے خاتمے کے بعد 30 جون کو دونوں نے چارج سنبھالنے کے 40 دن بعد توازن قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے تحت شندے نے اپنے دھڑے سے 9 اور اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی سے 9 وزرا کو شامل کیا۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 22:22:26
آج ہندوستان ہی نہیں، کئی دیگر ممالک میں بھی عام عاشورہ کے موقع پر تعزیہ داری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 8 اگست کو بھی کئی مقامات پر تعزیہ داری ہوئی اور عزاداری کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران گجرات میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 22:18:57
اتر پردیش کے نوئیڈا میں واقع گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے ملزم بی جے پی لیڈر شری کانت تیاگی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تیاگی کو گرفتار کرنے کے لئے ایس ٹی ایف کی کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شری کانت تیاگی کو میرٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 22:15:49
انڈین نیشنل کانگریس نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں نو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برسراقتدار بی جے پی اپنے کاموں کی وجہ سے عوام کا سامنا کرنے سے کترا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قبل از وقت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر کے بی جے پی کا پوری طرح پردہ فاش ہو گیا ہے کہ وہ اس اجلاس میں مسائل سے بھاگنا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہم پر الزام عائد کرتی ہے کہ کانگریس کے سبب بحث نہیں ہوتی لیکن
View more
Tue, 09 Aug 2022 22:09:30
بہار میں نتیش کمار نے بی جے پی کو شدید جھٹکا دیتے ہوئے این ڈی اے سے ناطہ توڑ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ نتیش نے منگل کے روز شام 4 بجے گورنر بہار پھاگو سنگھ چوہان سے ملاقات کر کے اپنا استعفی سونپ دیا۔ اسی کے ساتھ ریاست میں 22 مہینے پرانی بی جے پی-جے ڈی یو کی مخلوط حکومت کا اختتام ہو گیا۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 22:03:39
بہار میں تیزی سے بدلتے سیاسی واقعات کے مابین حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے ناطہ توڑ لیا۔ جے ڈی یو ارکان پارلیمنٹ اور قانون ساز پارٹی کی منگل کو یہاں ہوئی میٹنگ میں اس فیصلہ پر مہر ثبت کی گئی۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 21:57:26
گیہوں اور آٹے کی برآمدگی پر پہلے سے جاری تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت نے مزید ایک سخت قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میدہ، سوزی اور آٹے کی برآمدگی پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لے لیا گیا ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 21:54:16
تائیوان کے وزیر خارجہ جوسیف وو نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ چین خود مختار جزیرہ پر زوردار حملہ کرنے کی تیاری میں ہے اور اسی کے لیے اس کے آس پاس بڑے پیمانے پر فوجی تربیت کر رہا ہے۔ آر ٹی کے مطابق جوسیف وو نے کہا کہ ’’چین نے تائیوان پر حملہ کی تیاری کے لیے تربیت اور اپنی فوجی پلے بک کا استعمال کیا ہے۔‘‘
View more
Tue, 09 Aug 2022 21:46:24
بیندور کے کالتھوڈو میں پُل سے گزرتے ہوئے بولمبلّی مکی منے کی رہنے والی سنیدھی نامی جو 7 سالہ طالبہ نہر میں بہہ گئی تھی اس کی تلاش جاری ہے مگر ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں چلا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy