Wed, 10 Aug 2022 22:30:38
ریاست کرناٹک کے شہر گدگ میں گذشتہ9اگست2022 کو یوم عاشورہ کے جلوس کے دوران دو نوجوانوں پرچاقوسے حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد گدگ ضلع میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حساس علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 21:53:36
انتخابات میں ووٹروں کو متوجہ کرنے کے لیے ’ریوڑیاں‘ تقسیم کرنا مناسب ہے یا نہیں، اور اس مسئلہ سے کیسے نمٹا جائے، اس کے یے سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتہ نیتی آیوگ، انتخابی کمیشن، مرکزی حکومت، آر بی آئی، مالیاتی کمیشن اور اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین کو ملا کر ماہرین کی ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 21:49:21
ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملے بھلے ہی اب بھی روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سامنے آ رہے ہوں، لیکن آئی آر سی ٹی سی کے کاروبار پر اس کا اثر پڑتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایسا اس لیے کہا جا سکتا ہے کیونکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی آر سی ٹی نے خوب منافع کمایا ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 21:46:06
نتیش کمار نے آٹھویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا، اور تیجسوی یادو نے ان کے نائب کی شکل میں حلف برداری کی۔ اس درمیان این سی پی سربراہ شرد پوار نے نتیش کمار کے ذریعہ این ڈی اے سے علیحدہ ہونے کے فیصلے کو دانشمندانہ اور سمجھداری بھرا بتایا ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 21:43:01
نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں ایک خاتون سے بدتمیزی کرنے والے شری کانت تیاگی کی بیوی انو تیاگی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر بی جے پی رکن ہیں۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 21:39:33
راجستھان کے اسکولوں کے ایک کروڑ طلبا جمعہ کو ایک ساتھ حب الوطنی سے سرشار نغمہ گا کر عالمی ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پون کمار گویل کا کہنا ہے کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت طلبا میں حب الوطنی کا جذبہ جگانے کے لیے ریاست کے سبھی سرکاری اور غیر سرکاری اسکول 12 اگست کی صبح 10.15 بجے ایک ساتھ حب الوطنی والے نغمے گائیں گے۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 21:36:07
کرناٹک پولیس نے ایک ہندو کارکن اور لیڈر کے خلاف ایک متنازعہ بیان جاری کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ کارکن نے انتباہ دیا تھا کہ بنگلورو میں متنازعہ عیدگاہ میدان میں واقع ٹاور کو منہدم کر دیا جائے گا، جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
View more
Wed, 10 Aug 2022 21:32:03
بہار میں ایک بار پھر نتیش کمار کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دینے کے بعد آگے کی سرگرمیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ بھی منعقد ہو چکی ہے۔ اس کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ آئندہ 24 اگست کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔ بہار کی نئی حکومت میں بہار اسمبلی کا خصوصی اجلاس 24 اور 25 اگست کو منعقد ہو
View more
Wed, 10 Aug 2022 21:13:19
روس کے ساتھ جاری جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ کریمیا کا بحیرہ اسود جزیرہ نما، جس پر ماسکو نے 2014 میں قبضہ کر لیا تھا، آزاد نہیں ہو جاتا۔ یہ بیان یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے دیا ہے۔ ڈی پی اے نیوز ایجنسی نے منگل کے روز اپنے رات کے ویڈیو خطاب میں صدر کے حوالے سے کہا کہ ’’کریمیا یوکرین کا حصہ ہے اور ہم اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ جب تک کریمیا پر قبضہ ہے، بحر اسود علاقہ محفوظ نہیں ہو سکتا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy