Mon, 08 Aug 2022 22:19:40
حکومت نے اپوزیشن پارٹیوں کی زبردست مخالفت کے درمیان آج ’توانائی ترمیمی بل 2022‘ لوک سبھا میں پیش کیا۔ جب بجلی کے وزیر آر کے سنگھ نے ایوان میں بل پیش کیا تو کانگریس سمیت بڑی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل کسانوں اور عام لوگوں کے مفاد میں نہیں ہے اور التزام کی خلاف ورزی ہے، لہذا بل پیش نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 22:17:13
انگلینڈ کے برمنگھم میں کھیلے جا رہے 22ویں کامن ویلتھ گیمز کا آج یعنی 8 اگست کو آخری دن ہے۔ آج ہی ان کھیلوں کا اختتام ہو جائے گا اور اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس اختتامی تقریب میں ایک بار پھر سبھی ممالک کے نئے پرچم بردار دکھائی دیں گے۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 22:12:10
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی پنشن سمیت دیگر سہولیات کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں بحث کا نوٹس دیا ہے۔ اس ایشو پر جلد بحث کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 22:09:26
شیو سینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت کو 22 اگست تک عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے ان کے تئیں نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے عدالتی تحویل کے دوران ادویات اور گھر کا کھانا منگانے کی اجازت دی ہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 20:34:40
گزشتہ دنوں ہوئی بھاری برسات کے بعد مٹھلّی گرام پنچایت علاقے میں پہاڑی کھسکنے سے چار افراد کی موت واقع ہونے کا جو واقعہ پیش آیا تھا اس کے بعد وہاں پر بسنے والے لوگ خوف اور خدشات میں گھر گئے ہیں ۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 20:17:28
سنیچر کے دن پوری رات برسنے والی بھاری بارش کی وجہ سے منڈلّی میں واقع سرکاری اسکول نمبر 1 کی دیوار گر گئی اور چھت کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا ۔ واردات اتوار کو پیش آئی۔ یہ تو اچھا ہوا کہ اتوار ہونے کی بنا پر اسکول میں چھٹی تھی، اس لئے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 17:04:49
گذشتہ ہفتہ بھٹکل میں ہوئی زبردست بارش میں جہاں کئی مکانوں ، دکانوں اور کھیتوں وغیرہ کو نقصان پہنچا وہیں ماہی گیروں کی کشتیاں اور مچھلیوں کا شکار کرنے والی بوٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، کئی ماہی گیروں کی کشتیاں سمندر میں بہہ کر لاپتہ بھی ہوئی ہیں تو بعض کی کشتیاں سمندر میں تیرتی ہوئی دوسرے اضلاع میں بھی کافی خراب حالت میں ملنے کی اطلاعات ہیں۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 13:38:13
نوئیڈا میں ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے بی جے پی لیڈر شری کانت تیاگی پر ضلع اتھارٹی کی کارروائی شروع ہو گئی ہے اور گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں موجود اس کی غیر قانونی تعمیر کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے پر پہلے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور اب کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 12:53:16
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے پیر، 8 اگست کو ’جے ای ای (مینز) سیشن 2‘ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ جے ای ای (مینز) کے دوسرے سیشن میں 24 طلبا نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ جاری ہونے والے جے ای ای (مینز) کے پہلے سیشن میں کل 14 طلبہ نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy