Tue, 09 Aug 2022 11:04:14
مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔اساتذہ تقرری بد عنوانی کے معاملے میں ای ڈی کی ایک کے بعد ایک بڑی کارروائی کے درمیان اب ترنمول کانگریس کے 19لیڈروں اور وزرا کی جائیداد کی جانچ ای ڈی سے کرانے کا اشارہ کولکاتہ ہائی کورٹ نے پیر کو دیا ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 11:01:37
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے اپنے چینی ہم منصب وانگ وائی کے ساتھ اتوار کے روز ڈھاکہ میں تبادلہ خیال کیا۔ بدھ مت اکثریتی ملک میانمار میں ظلم و جبر سے بچنے کے لیے دس لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان وہاں سے بھاگ کر بنگلہ دیش آگئے تھے۔ ان میں سے بیشتر روہنگیا سن 2017 میں آئے تھے اور بنگلہ دیش میں مختلف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 10:56:25
سپریم کورٹ نے آبادی کنٹرول کیلئے قانون بنانے کے مطالبے کو لے کر مذہبی رہنما دیوکی نندن ٹھاکر کی درخواست پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 10:51:57
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی انگریزوں کے خلاف‘کرویامرو’جیسی تحریک کی طرح مودی حکومت کے خلاف بھی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 10:47:30
ملک کے سینئر وکیل اور رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے عدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلوں سے دلبرداشتہ ہوکر کہا کہ سپریم کورٹ سے اب انصاف کی کوئی امید باقی نہیں رہی ہے۔ قومی راجدھانی کے ’کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا‘ میں سنیچر کو ’شہری آزادی پر عدلیہ کا حملہ‘ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں کپل سبل کے اس بیان پر ہنگامہ مچ گیا ہے ۔ ان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے آل انڈیابار اسوسی ایشن نے اسے توہین عد
View more
Mon, 08 Aug 2022 22:48:19
اب ہم اسے اپنے وزیرداخلہ صاحب کا خوف قراردیں یا مجبوری کہ انہوں نے مہنگائی،بیروزگاری اورمرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف کانگریس کے ملک گیراحتجاج کو رام مندرمخالف یامسلمانوں کی منھ بھرائی قراردیدی۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 22:45:19
’’اقتدار سے سچ بولنا ایک بے وقوفی بھرا جملہ ہے کیونکہ اقتدار تو سچ ہمیشہ جانتی ہے۔ وہ اتنی بھولی نہیں ہے۔ اقتدار کو آپ سے کہیں زیادہ پتہ ہے اور وہ سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے کام کرتی ہے۔ زیادہ اہم ہے اقتدار اور سماج کے بارے میں سچ بولنا۔ مصنفین اور صحافیوں کے سامنے یہ ایک تاریخی عمل ہے۔‘‘ پروگریسیو رائٹرس ایسو سی ایشن کے ذریعہ دہلی میں ’امرت مہوتسو کے دور میں احتجاج‘ عنوان سے منعقد تقریب میں پی. سا
View more
Mon, 08 Aug 2022 22:40:35
ہندوستان کا کامن ویلتھ گیمز میں شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ ویٹ لفٹنگ، کشتی کے بعد اب ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹارس نے کمال کر دیا۔ پی وی سندھو کے بعد بیڈمنٹن اسٹار لکشیہ سین نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے بیڈمنٹن سنگلز فائنل میں ملیشیا کے تجے ینگ کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔
View more
Mon, 08 Aug 2022 22:36:14
نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ونکیا نائیڈو کی آج پارلیمنٹ سے باضابطہ وداعی ہو گئی۔ نئے نائب صدر کا انتخاب گزشتہ دنوں ہو چکا ہے اور این ڈی اے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ اب ونکیا نائیڈو کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy