Thu, 11 Aug 2022 12:53:17
توہین رسالتؐ کے الزمات کا سامنا کر رہی بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کو سپریم کورٹ نے راحت فراہم کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے نوپور شرما کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز کو یکجا کرتے ہوئے دہلی منتقل کرنے کا حکم صدر کیا ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 12:49:59
مغربی بنگال کے سابق گورنر جگدیپ دھنکھڑ آج ہندوستان کے 14ویں نائب صدر کے طور پر حلف لینے جا رہے ہیں۔ صدر دروپدی مرمو نو منتخب نائب صدر کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق، جگدیپ دھنکھڑ کی تقریب حلف برداری میں صدارتی محل کے اصولوں کے مطابق کورونا پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:45:58
ایسا لگتا ہے کہ اب کرناٹکا میں بی جے پی حکومت بھی یو پی کا یوگی ماڈل اپنانے اور عدالتی فیصلوں کا انتظار کیے بغیر ہی ملزمین کی جائدادیں منہدم کرنے یا ضبط کرنے کی راہ پر چل پڑی ہے ۔ کیونکہ بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین کمار قتل کیس کے ملزمین کے سلسلے میں پتہ چلا ہے کہ پولیس ان کی جائدادیں ضبط کرنے والی ہے ۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:42:26
منگلورو انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر چپل کے تلے میں چھپا کر اسمگل کیا گیا کسٹمز افسران نے ضبط کیا اور مسافر کو اپنی تحویل میں لیا ۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:34:59
صدر دروپدی مرمو نے جسٹس ادے امیش للت کو ہندوستان کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔چیف جسٹس این وی رمنا 26 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس للت 27 اگست کو حلف لیں گے۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:30:28
ہائی کورٹ نے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی فساد کے معاملہ میں ضمانت کے لئے دائر رٹ عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور پولیس اسٹیشن پر پٹرول سے بھری بوتلوں سے حملہ یو اے پی اے قانون کے تحت دہشت گردانہ سرگرمی ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:27:17
ہندوستان چھوڑو تحریک کی سالگرہ اور آزادی کا امرت مہوتسوا کے پیش نظر ریاستی گورنر تھاور چند گہلوٹ نے بنگلور میں موجود تین مجاہدین جدوجہد آزادی کے گھر پہنچ کر انہیں تہنیت پیش کی۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:22:13
ریاست کے ساحلی،ملناڈ اضلاع کے علاوہ میدانی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے ندیاں،تالاب،جھرنے لبریز ہو چکے ہیں۔ اطلاع کے مطابق تقریباً71فیصد سے زیادہ تالاب،جھرنے لبریز ہو چکے ہیں جس سے زیر زمین آبی سطح میں اضافہ ہو نے سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 11:13:15
ہندوستان کے مشہور و معروف دانشوروں نے ملک میں جمہوریت کو بچانے کیلئے ایک بار پھر بھارت چھوڑو تحریک شروع کرنے کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔ دانشوروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ بات بات میں ہمیں پاکستان بھیجنے کی بات کہتے ہیں، ان کے خلاف ہمیں بھارت چھوڑو کا نعرہ لگانا چاہیے۔ یہ اپیل شیوپوجن سہائے کی یاد میں ملک کی راجدھانی دہلی میں منعقد ایک تقریب کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy