Thu, 11 Aug 2022 22:34:56
اتر پردیش کے باندہ ضلع میں کشتی ڈوبنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمنا ندی میں ہوئے اس حادثہ میں 20 لوگ غرقاب ہو گئے۔ پولیس افسران نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ فی الحال دو لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 22:27:58
ہماچل پردیش میں بدھ کی دیر شب سے جاری بارش سے زبردست تباہی کا عالم ہے۔ ریاست بھر میں ایک نیشنل ہائی وے سمیت 170 سڑکیں بند ہیں۔ 873 بجلی ٹرانسفارمر ٹھپ اور 14 آبی فراہمی منصوبے متاثر چل رہے ہیں۔ منڈی اور کلو ضلع میں بارش سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 22:23:38
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت اپنے امیر دوستوح کے قرضے معاف کر رہی ہے جبکہ غریب عوام کی کھانے پینے کی چیزوں پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر رہی ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 22:20:30
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کروڑوں روپے کے کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں سکیش جین، گیانونت سنگھ، راجیش مشرا، شیام سنگھ، سیلوا مروگن، کوٹیشور راؤ سمیت مغربی بنگال کے آٹھ ائی پی ایس افسران کو آئندہ ہفتے دہلی طلب کیا ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 19:10:51
بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین کمار نیٹارو قتل کیس کے تین کلیدی ملزمین کو آج بدھ صبح گرفتار کیے جانے کے بعد اے ڈی جی پی آلوک کمار نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہاب (33) ، بشیر(29) اور ریاض (27) کو تلپاڈی چیک پوسٹ کے پاس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم شہاب پرائیویٹ فیکٹری کو کوکا سپلائی کرتا ہے ، بشیر ہوٹل میں ملازمت کرتا ہے اور ریاض چکن سپلائی کرتا ہے ۔ ان ملزمین سے ابتدائی تفتیش پو
View more
Thu, 11 Aug 2022 18:48:39
جس طرح بینک اکاونٹ اور پین کارڈ کو آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنا ضروری ہوتاہے، اُسی طرح اب ووٹر شناختی کارڈ کو بھی آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنا ضروری ہے۔ اس تعلق سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی کی صدارت میں بھٹکل منی ودھان سودھا میں آفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے بھٹکل کے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کریں۔ انہوں نے بتایا
View more
Thu, 11 Aug 2022 18:40:28
مسلم سنٹرل کمیٹی نے اپنے وعدے کے مطابق مقتول فاضل اور مسعود کے گھر والوں کو آج بدھ کو اُن کے گھر پہنچ کر مالی تعاون کے طور پر فی کس 30 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ کمیٹی کے صدر کے ایس محمد مسعود نے بتایا کہ مقتول پروین کمار کے اہل خانہ کو بھی مالی امداد دینے کی پیش کش کی گئی تھی مگر انہوں نے موجودہ حالات میں مسلم کمیٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 15:50:45
کانگریس کارکنوں نے بدھ کو ہبلی کے ہیگیری کے آر ایس ایس دفتر پہنچ کر عہدیدار کیشو کنجا کو کھادی سے بنا قومی پرچم پیش کیا اور کہا کہ اگر وہ اپنے آپ کو اصلی حب الوطن سمجھتے ہیں تو ہمارے دئے گئے قومی پرچم کوقبو ل کرکے اپنے دفتر میں لہرائیں۔ جس پر آر ایس ایس کارکن بھڑک اُٹھے اور کچھ ہی دیر میں آر ایس ایس کارکنان اور کانگریس کارکنوں کے درمیان زبانی جھڑپ شروع ہوگئی۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 13:23:41
کانگریس پارٹی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے 'مہنگائی پر ہلہ بول' ریلی کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اس کی اطلاع پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی سی سی کے جنرل سیکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ایک بیان جاری کر کے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy