Fri, 12 Aug 2022 23:12:31
مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، لیکن روزانہ کسی نہ کسی چیز کی قیمت بڑھنے کی خبر سامنے آ ہی جاتی ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ نمک کی قیمت میں اضافہ ہونے والا ہے۔ ملک میں نمک مہنگا ہونے والا ہے کیونکہ ٹاٹا نمک کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ ٹاٹا گروپ نے لے لیا ہے۔ کمپنی نے مہنگائی کے دباؤ میں اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Fri, 12 Aug 2022 23:09:03
آج ایک بار پھر طیارے میں تکنیکی خامی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کی ضرورت پڑ گئی اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو سے مالدیپ کے مالے جا رہے ’گو فرسٹ‘ کے ایک طیارہ کے انجن میں جمعہ کے روز اچانک تکنیکی خرابی آ گئی۔ انجن کے بہت زیادہ گرم ہونے کا الارم بجنے پر طیارہ کی آناً فاناً میں کوئمبٹور ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔
View more
Fri, 12 Aug 2022 23:06:39
گجرات کانگریس نے جمعہ کو وعدہ کیا کہ اگر وہ ریاست میں برسراقتدار ہوتی ہے تو کسانوں کے 3 لاکھ روپے تک کے زرعی قرض معاف کر دے گی۔ ریاستی کانگریس چیف جگدیش ٹھاکور اور سابق صدر بھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ کانگریس حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ میں یہ پہلا فیصلہ ہوگا۔
View more
Fri, 12 Aug 2022 22:58:03
15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ریاست کی بی جے پی حکومت نے بنگلورو کے چامراج پیٹ عیدگاہ میدان میں قومی پرچم لہرانے اور یوم آزادی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریونیو منسٹر آر اشوک نے بتایا کہ محکمہ نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں بنگلورو نارتھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو جھنڈا لہرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
View more
Fri, 12 Aug 2022 20:08:06
کاروار سٹی میونسپل کونسل نے پلاسٹک کچرے کی نکاسی کا ایک مثبت راستہ نکالتے ہوئے اس سے پلاسٹک کے انٹرلاکس تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو کہ ریاست میں اپنی قسم کا سب سے پہلا منصوبہ ہے ۔
View more
Fri, 12 Aug 2022 00:43:25
دو لاریوں کے درمیان ہوئی آمنے سامنے کی ٹکر میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعرات کو یلاپور تعلقہ کے ہیٹین بیل، نیشنل ہائی وے 63 پر پیش آیا۔ ٹکر کے بعد دونوں لاریوں نے پورے راستے کو بند کردیا تھا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹریفک میں خلل پڑا۔
View more
Fri, 12 Aug 2022 00:01:37
بھٹکل سے مرڈیشور جانے کےدوران ایک بائک ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بائک سوار شدید زخمی ہوگیا، اسے بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔ حادثہ جمعرات شب قریب 9:45 بجے مرڈیشور نیشنل ہائی وے، کامت کینٹین کے قریب پیش آیا۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 23:01:50
سپریم کورٹ نے آج اس عرضی کو ماننے سے انکار کر دیا جس میں ایسی سیاسی پارٹیوں کی منظوری رد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جو انتخابی ’ریوڑیوں‘ کے وعدے کرتے ہیں۔ اس کی جگہ عدالت نے کہا کہ وہ معاملے کی گہرائی سے جانچ چاہتا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت اب 17 اگست کو ہوگی۔
View more
Thu, 11 Aug 2022 22:55:31
سری لنکا کے معزول صدر گوٹبایا راج پکشے جمعرات کو اپنا قلیل مدتی سفری پاس ختم ہونے کے بعد سنگاپور سے تھائی لینڈ روانہ ہو گئے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے یہ خبر ملی ہے کہ راج پکشے سنگاپور سے بینکاک کے لیے ایک طیارہ میں سوار ہوئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy