Sun, 04 Sep 2022 22:50:32
کانگریس پارٹی کی جانب سے دہلی کے رام لیلا میدان پر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ’ہلہ بول ریلی‘ منعقد کی جا رہی ہے۔ اس دوران متعدد لیڈران اپنی تقاریر کے ذریعے عوام کی تکلیفوں کو بیان کر ہے ہیں جبکہ کچھ پارٹی کارکنان اور نوجوان منفرد طریقوں سے حکومت کی پالیسیوں کا پردہ فاش کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 22:46:57
منی پور میں جنتا دل (یونائیٹڈ) سے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے والے پانچ اراکین اسمبلی نے اتوار کو پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کی۔ جے پی نڈا نے منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ اور ریاستی بی جے پی صدر اے شاردا دیوی کی موجودگی میں اپنے دفتر میں پارٹی کا پٹکا دے کر بی جے پی میں ان کا استقبال کیا۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 22:40:06
اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے اتراکھنڈ ماتحت سروس سلیکشن کمیشن (یو کے ایس ایس ایس سی) کے ذریعہ منعقدہ مسابقتی امتحانات کے کوسچن پیپر لیک معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے اتوار کی صبح 34 ویں ملزم کو لکھنؤ، اتر پردیش سے گرفتار کیا۔ ملزم کے گھر سے 3.80 لاکھ روپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 22:34:02
جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے اتوار کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی، جس دوران اسٹیٹ ہڈ کی بحالی، نوجوانوں کی رہائی اور دوسرے مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ ایل جی نے الطاف بخاری کو یقین دلایا کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ اپنی پارٹی کے ایک وفد جس کی سربراہی الطاف بخاری کر رہے تھے نے اتوار کے روز ر
View more
Sun, 04 Sep 2022 22:27:57
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے گڑھ میں میونسپل کارپوریشن نے حد بندی کا ایک مسودہ آرڈر جاری کرتے ہوئے مسلم ناموں والے تقریباً ایک درجن وارڈوں کے نام تبدیل کر دیئے ہیں۔ بی جے پی حکومت کے اس اقدام پر سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس اقدام کو پولرائزیشن کی کوشش قرار دیا ہے۔ گورکھپور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا آبائی شہر ہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 22:24:48
سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ سرمایہ داروں کا مفاد چاہنے والی بی جے پی حکومت مزدوروں کے لئے ضرر رساں قانون بنا رہی ہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 22:20:15
دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں کانگریس کی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ’ہلہ بول ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ملک کی حالت آپ کو نظر آ رہی ہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 13:40:48
سپریم کورٹ نے 1990 میں کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی ’ٹارگٹ کلنگ‘کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کی درخواست جمعہ کو مسترد کر دی۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 13:35:46
وارانسی کے گیان واپی کمپلیکس میں شیولنگ ہونے کے دعوے کے بعد اب بدایوں کی جامع مسجد میں نیل کنٹھ مہادیو مندر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بدایوں کی سیول کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے سیول کورٹ نے قبول کر لیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy