Sat, 03 Sep 2022 19:17:52
کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پی چدمبرم نے ہفتہ کے روز 2002 کے گجرات فسادات کے سلسلہ میں مبینہ سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کی گئیں، سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ کو عبوری ضمانت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انہیں خوش آمدید کہا۔ اس کے ساتھ ہی چدمبرم نے سیتلواڈ کو انصاف کی ایک بہادر جنگجو بھی قرار دیا۔ سابق مرکزی وزیر چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ ’’بہادر جنگجو محترمہ تیست
View more
Sat, 03 Sep 2022 19:11:23
مودی حکومت میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ اتر پردیش کی طرز پر بہار میں بھی تمام مدارس اور مساجد کا سروے کرایا جائے کہ ان میں ملک مخالف سرگرمیاں تو انجام نہیں دی جا رہی ہیں۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 19:08:36
محسن انسانیت حضور اکرمؐ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج گوشہ محل اسمبلی حلقہ میں بند کا اہتمام کیا گیا۔ راجہ سنگھ جو اس حلقہ کی اسمبلی میں نمائندگی کرتا ہے، فی الحال چرلہ پلی جیل میں محروس ہے۔ اس جیل میں اس کی سیکوریٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کے بیریک کو بھی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بدل دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 12:47:56
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران نے سن 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے امریکی پیش کش کا ''تعمیری" جواب دیا ہے۔ تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے اس حوالے سے یکسر مختلف ردعمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 12:42:56
مریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں جنسی استحصال کی روک تھام سے متعلق ادارے (ایس اے پی آر) کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر 2021 تک جنسی حملوں کے 8866 کیسز درج کیے گئے جب کہ اس سے پچھلے سال یہ تعداد 7813 تھی۔ ان جنسی حملوں میں یا تو فوج میں کام کرنے والے افراد یا اپنے ماتحتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 12:35:38
تعلیمی سال 2021-22 میں ڈگری ، ڈپلومہ ، پروفیشنل کورس ، ایوننگ کالج اور دیگر کورسس کے آخری سال میں داخلہ لیے ہوئے طلبہ کا امتحان ملتوی ہونے اور ابھی اس کا انعقاد باقی رہنے کی وجہ سے ان طلبہ کی جو سرکاری بس پاس ہے اس کی مدت میں توسیع کی گئی ہے ۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 12:32:09
ہبلی اور انکولہ کو جوڑنے والی ریلوے لائن کا مطالبہ کرتے ہوئے کل بروز اتوار صبح 10:30 بجے ناڈاور ہال میں ریلوے لائن کی حامی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوگا ۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 12:29:20
بحری اڈہ سی برڈ کے سخت سیکیوریٹی والے اور عام افراد کے لئے ممنوعہ سمندری علاقہ 'کوڈار' میں ماہی گیری کے لئے داخل ہونے ہونے والی کشتی پر سوار 2 افراد کو بحریہ کے افسران نے گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کیا جبکہ مزید 2 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس سرگرم ہوگئی ہے ۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 12:20:46
عدالت عظمیٰ نے جمعہ کے روز اس عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا جس میں سنسکرت کو ہندوستان کی قومی زبان قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عرضی کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس کرشن مراری کی بنچ نے کہا کہ یہ ایک پالیسی ساز معاملہ ہے جس کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے، لہذا عدالت اس پر کوئی فیصلہ نہیں سنا سکتی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy