Sun, 04 Sep 2022 11:55:24
بی جے پی کے رکن اسمبلی اروند لمباولی نے عوامی ہجوم کے درمیان ایک خاتون کارکن کی نہ صرف سرزنش کی بلکہ اس کے ساتھ گالی گلوج بھی کیا اور اس کو جیل میں بند کردینے کی دھمکی بھی دی۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 11:51:02
موسلا دھار بارش کی وجہ سے امڈا گونڈناہلی کے مکینوں کو کافی مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے،عارضی طورپر انہیں معاوضہ فراہم کرکے عام زندگی کو معمول پر لانے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ بارش سے ہوئی تباہی اور عوام کوہوئے نقصان کے تعلق سے تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش کرناافسروں کی ذمہ داری ہے۔ اس کام میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ ہو اس طرح خصوصی توجہ دی جائے۔یہ با ت سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 11:44:53
ضلع میں بارش اور سیلاب سے ہوئے نقصانات کیلئے معاوضے کی فراہمی اور باز آبادکاری کے کام کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے افسروں کو پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرناہوگا۔یہ ہدایت ریاستی وزیر برائے امکنہ وضلع نگران کار وی سومنانے دی۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 11:36:19
صومالیہ کے انتہا پسند باغی گروپ الشباب کے جنگجوؤں نے ملک وسطی علاقے میں رات کے وقت حملہ کر کے کم از کم 19 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ قبیلے کے سربراہوں اور مقامی عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ ریاست صومالیہ کے خلاف بغاوت کرنے والے الشباب نے یہ حملہ دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل کا 30 گھنٹے تک محاصرہ کرنے کے دو ہفتوں کے بعد کیا ہے، اس واقعہ میں 21 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہوئے تھے۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 11:32:57
سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں معتمرین کی آمد و رفت کے لئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں کیا گیا ہے۔ عمرہ کرنے والے حضرات کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہو سکتے ہیں۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 11:29:40
ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے راکٹوں کی رفتار کو کم کرنے کے لئے ایک نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ملک کو راکٹ کے جلے ہوئے حصوں کو زمین پر اتارنے میں مدد کرے گی اور اس سے خلائی مشن میں نئے باب کا آغاز ہو سکتا ہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 11:22:05
ہریانہ میں جرائم کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ کھٹر حکومت میں جرائم پیشے لگاتار بے قابو ہوتے جا رہے ہیں اور اس کی تازہ مثال آج اس وقت دیکھنے کو ملی جب روہتک واقع مہرشی دیانند یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 11:18:43
غازی آباد واقع مودی نگر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دو مسلمانوں کے ساتھ مار پیٹ کی جا رہی ہے، اس ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے دو ملزم نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2022 11:14:36
کوشل مینڈس (36) اور دانوشکا گنٹیلکا (33) کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔افغانستان نے سری لنکا کو 20 اوورز میں 176 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے پانچ گیندوں کے باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا اور سپر 4 کا پہلا میچ جیت لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy