Sat, 03 Sep 2022 23:23:43
زمبابوے نے ہفتہ کے روز ریان برل (پانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دیتے ہوئے تیسرے ون ڈے میں تین وکٹوں سے جیت حاصل کی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا اور محض 142 رن پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 23:15:37
ڈرگس کی اسمگلنگ کے لیے آج کل لوگ طرح طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی میں ایک شخص کے پاس سے کوکین کے 87 کیپسول ضبط کیے ہیں جو اس نے پیٹ میں چھپائے ہوئے تھے۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 23:11:42
منی پور میں جنتا دل یو کے 5 اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لیا، جس کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی پر زوردار حملہ کیا ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ یہ کوئی آئینی عمل نہیں ہے۔ ملک میں نئی سیاست چل پڑی ہے۔ دوسری پارٹی کے لوگوں کو توڑنا غلط ہے۔ 2024 میں پورا اپوزیشن مل کر انھیں سبق سکھائے گا۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 23:07:55
بھارت جوڑو یاترا سے ٹھیک پہلے کانگریس رام لیلا میدان میں مہنگائی کے خلاف ’ہلّہ بول ریلی‘ کرنے جا رہی ہے، ایسا تصور کیا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی راجدھانی سے مرکزی حکومت اور بی جے پی کو سخت پیغام دیں گے۔ کانگریس لیڈروں نے ہفتہ کے روز ’ہلہ بول ریلی‘ سے متعلق پریس کانفرنس بھی کیا جس میں بتایا کہ ہمیشہ کی طرح پارٹی عوامی ایشوز کو اٹھائے گی اور رام لیلا میدان سے مرکزی حکومت کو ایک سخت پیغام دے گی۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 23:05:07
مشہور و معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ ہفتہ کی شام احمد آباد جیل سے باہر آ گئیں۔ جیل سے باہر نکلنے کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں وہ مسکراتے ہوئے اپنا سامان لیے جیل کے دروازے سے باہر نکل رہی ہیں۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 20:15:45
بھٹکل سلطان اسٹریٹ میں واقع دعوت سینٹر میں ناگریک سیوا کیندرا کا افتتاح آج سنیچر کو کیا گیا جہاں عوام کی سہولت کے لئے ووٹر آئی ڈی کا آدھار سے لنک، ووٹر آئی ڈی کرکشن، آدھار کارڈ کرکشن، پان کارڈ، اے پی ایل راشن کارڈ، پاسپورٹ اپلیکیشن، ٹریڈ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کے کاغذات تیار کرنے وغیرہ جیسے تمام کام مفت میں کرائیں جائیں گے۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 20:00:27
جماعت اسلامی ہند نے ہفتہ کے روز بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کے پیچھے سیاسی مقاصد کا الزام لگایا۔ جے آئی ایچ کے نائب صدر انجینئر سلیم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل میں عمر قید کی سزا پانے والوں کی رہائی کو یقینی بنانے میں گجرات حکومت کا کردار قابل مذمت ہے۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 19:46:56
اتر پردیش کی یوگی حکومت پر اپوزیشن پارٹیاں لگاتار حملے کر رہی ہیں، لیکن کئی بار ان کے اپنے بھی آواز اٹھاتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ ایسا ہی تازہ معاملہ سیتا پور میں دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں ریاستی وزیر برائے جیل سریش راہی اپنی ہی حکومت کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ سریش راہی اپنے ہی ضلع کے افسران کی منمانی سے ناراض ہو کر دھرنا کر رہے ہیں جس سے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کٹہرے میں کھڑی ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 03 Sep 2022 19:43:10
مرکز کی مودی حکومت میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ مہنگائی اس وقت ملک کا سب سے سنگین ایشو بنا ہوا ہے اور کانگریس لگاتار اس کے خلاف آواز بھی اٹھا رہی ہے۔ 4 ستمبر کو کانگریس نے تاریخی رام لیلا میدان میں صبح 11 بجے ’ہلّہ بول ریلی‘ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس کو لے کر سبھی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy