Mon, 12 Sep 2022 11:56:24
سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور ان کے کنبہ کے کئی افراد کے قتل معاملے میں قصوروار ۱۱؍ مجرموںکی رِہائی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر جواب داخل کرنے کے لئے دو ہفتہ کا وقت دیا ہے۔
View more
Mon, 12 Sep 2022 11:52:01
کیرالا کے صحافی اور تقریباً ۲؍ سال سے جیل میں قید صدیق کپن کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ سے منظور کر لی گئی ہے جس کا چہار سو خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔اس معاملے پر چیف جسٹس یو یو للت، جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے سماعت کی۔ بنچ نے ضمانت کا حکم جاری کرتے ہوئے صدیق کپن کو تین دن کے اندر ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش کرنے اور رہا کرنے کا حکم سنایا۔
View more
Mon, 12 Sep 2022 11:37:27
اتراکھنڈ وقف بورڈ جلد ہی ریاست بھر میں اپنی جائیدادوں پر غیر قانونی تعمیروں کو منہدم کر دے گا- اس طرح کا جرأتمندانہ قدم کیا کرناٹک وقف بورڈ اٹھاسکتاہے،اور اپنی تیاری کے ساتھ اس کا اعلان جلدکرسکتاہے؟
View more
Mon, 12 Sep 2022 11:31:58
دی سنڈے ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی15/ اور16ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے ازبکستان کے سمرقند جانے کیلئے تیار ہیں - جون 2019کے بعد یہ پہلا ذاتی سربراہی اجلاس ہوگا-
View more
Mon, 12 Sep 2022 11:27:53
مرکزی وزیر نتن گڈکری، جو اپنے بے باک اور سنسنی خیز بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، نے ناگپور میں ایک پروگرام کے دوران کسانوں کو حکومت پر زیادہ بھروسہ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے- درحقیقت انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور برآمد کیلئے اپنی کمپنیاں بنائیں -
View more
Mon, 12 Sep 2022 11:20:15
جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے آرٹیکل370پر بڑا بیان دیا ہے- بارہمولہ میں ایک عوامی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ آرٹیکل370کو نہ تو میں واپس دلا سکتا ہوں اور کانگریس، نہ شرد پوار اور نہ ہی ممتا بنرجی-کشمیری عوام دوبارہ بحالی کاخواب نہ دیکھیں،تمام سیاسی لیڈر جھوٹے وعدے کررہے ہیں،میں جھوٹا وعدہ نہیں کرسکتا-
View more
Mon, 12 Sep 2022 11:13:43
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے اتوار کو مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے چین کے معاملے پر ملک کو گمراہ کیا ہے۔
View more
Mon, 12 Sep 2022 11:09:03
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے مطابق سن 2021 میں دنیا کے 90 فیصد ممالک میں حالات زندگی بہتر ہونے کے بجائے مزید ابتر ہوگئے۔ یو این ڈی پی انسانی ترقی کے اپنے انڈیکس کے لیے کسی بھی ملک میں صحت، تعلیم اور معیار زندگی کو معیار بناتا ہے۔
View more
Mon, 12 Sep 2022 11:05:35
سری لنکا کے بھانوکا راجا پکسے (71 ناٹ آؤٹ) اور پرمود مدوشن (چار وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 23 رن سے شکست دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رن بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان 147 رن پر آل آؤٹ ہو گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy