Sun, 11 Sep 2022 23:39:06
اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے میں پوجا ارچنا کی اجازت دینے سے وابستہ مقدمے کی سماعت کے جواز کے سلسلے میں ضلع عدالت پیر کو اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ اس درمیان عدالت کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر وارانسی شہر میں امن و امان میں کوئی خلل نہ پڑے اس کے لئے اتوار کو دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 23:35:16
میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے ایک بار پھر اپنے بیان سے مرکز کی مودی حکومت کو بے چین کر دیا ہے۔ ستیہ پال ملک نے کہا کہ انہیں یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ اگر وہ مرکز کے خلاف بولنا بند کر دیں گے تو انہیں نائب صدر بنایا جائے گا!
View more
Sun, 11 Sep 2022 23:31:21
شمالی امریکہ کے میکسیکو کے شہر تاماؤلیپاس میں وکٹوریہ-مونٹیری ہائی وے پر ایک سڑک حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقائی حکام نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ تمولیپاس اسٹیٹ پراسیکیوشن آفس نے ایک بیان میں کہاکہ سڑک حادثہ میں 18 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 23:29:13
اتر پردیش میں شراب سمیت دیگر منیشات کے غیر قانونی کاروبار پر یوگی حکومت کی سخت کارروائی کے بعد الکہل پر مبنی پروڈکٹس کے کاروبار میں تیزی سے اچھال آنے کا دعوی کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ شراب کے کاروبار میں اترپردیش نے گوا اور آندھراپردیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 23:23:43
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے ڈی ٹی سی کی طرف سے 1000 لو فلور بسوں کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کی جانچ کے لیے سی بی آئی کو شکایت بھیجنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 23:20:48
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والی عوامی حمایت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بوکھلا گئی ہے اور اس کے لیڈر غلط بیانات دینے لگے ہیں۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 23:17:36
اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے مریزی حکومت کو مہنگائی کا حوالہ دے کر کورونا بحران میں شروع کی گئی ’پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا‘ کے تحت غریبوں کو ملنے والے مفت راشن کو بند نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 23:15:23
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا اتوار کو جب وہ کیرالہ کی سرحد پر واقع پارسالا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
View more