Sun, 11 Sep 2022 19:37:24
بیکل کے ڈی وائی ایس پی سنیل کمار اور ان کی ٹیم نے کار میں لے جائی جانے والی منشیات کی ایک بڑی مقدار ضبط کرلی اور 3 ملزمین کو گرفتار کر لیا۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 19:29:31
نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے سورتکل ٹول گیٹ کو ہیجماڈی ٹول گیٹ میں ضم کرنے کی مقررہ تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے خلاف سورتکل ٹول گیٹ احتجاجی کمیٹی کی طرف سے 13 ستمبر کو احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا جائے گا۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 13:13:25
شاہین پی یو کال بیدر جس نےNEET کے موجودہ دور میں شاندار نتائج حاصل کیے ہیں، کو سرکاری کوٹہ کے تحت سرکاری طورپر 450 مفت میڈیکل سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 12:21:49
ہندوستان نے چین میں طب کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا ء کے لیے ایک تفصیلی کونسلنگ /ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں انہیں چین میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد درپیش کئی مسائل سے خبردار کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 12:14:10
ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا شروع کی گئی ہے۔ اس یاترا کو عوام کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے جسے دیکھ کر بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ راہل کی بھارت جوڑو یاترا پر تنقید کرنے والے بی جے پی لیڈروں کی خبر لیتے ہوئے یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی ہیں۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 12:11:06
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اگلے 25 سے 30 سالوں میں 30 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے اور امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 11:55:02
مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے چیف اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ہفتہ کے روز بی جے پی کی سینئر لیڈر اوما بھارتی کو راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ کمل ناتھ نے یہ پیش قدمی اوما بھارتی کے اس تبصرہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کی کہ ’’بی جے پی حکومت میں نسل پرستی کا عدم توازن ہے‘‘۔
View more
Sun, 11 Sep 2022 11:51:30
جمعہ کو سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ میں سول سپلائی کارپوریشن (این اے این) کے 36,000 کروڑ روپے کے گھوٹالہ کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدعنوانی کے اس بڑے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا۔
View more