Tue, 20 Sep 2022 11:53:49
کانگریس صدر کے انتخاب سے قبل 6ریاستوں کی کانگریس کمیٹیوں نے پارٹی کی کمان راہل گاندھی کو سونپنے کی قرارداد منظور کی ہے۔ حال ہی میں، مہاراشٹر، بہار اور تمل ناڈو کانگریس کمیٹیوں نے اس کی قرارداد منظور کی، جبکہ راجستھان، گجرات اور چھتیس گڑھ پہلے ہی اسے منظور کر چکی ہیں۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:43:48
الیکشن کمیشن آف انڈیا سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے یکمشت نقد عطیات کی زیادہ سے زیادہ حد میں تخفیف کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے سفارش کی ہے کہ سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے یکمشت نقد عطیہ کی حد 20 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار کر دی جائے۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:21:38
اتر پردیش میں ہمیر پور ضلع کے مودہا قصبے میں دسہرہ کا جلوس نکالنے کے تنازعہ سے متعلق 27 سال پرانے معاملے میں ایک مقامی عدالت نے سابق وزیر بادشاہ سنگھ سمیت 11 لوگوں کو مذہبی جنون پھیلانے اور بدامنی پھیلانے کے لیے قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:19:10
سپریم کورٹ نے سزائے موت کے معاملات کو کم کرنے کے عوامل پر غور کرنے کے لئے عدالتوں کے لئے رہنما خطوط وضع کرنے کے لئے ایک معاملہ کو ایک بڑی آئینی بنچ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس ادے امیش للت کی سربراہی والی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:15:45
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) بھرتی گھوٹالے میں پیر کے روز اپنا پہلا فرد جرم داخل کر دیا۔ اس میں اس نے سابق ریاستی وزیر اور ترنمول کانگریس لیڈر پارتھ چٹرجی اور ان کی قریبی ارپیتا مکھرجی کے پاس 103.10 کروڑ روپے کی ملکیت ہونے کا تذکرہ کیا ہے۔ فرد جرم کولکاتا کی ایک خصوصی ای ڈی عدالت میں پیش کیا گیا۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:12:17
جنتا دل یو کے صدر راجیو رنجن عرف للن سنگھ نے جب سے یہ بیان دیا ہے کہ نتیش کمار کو اتر پردیش سے انتخاب لڑنے کی پیشکش ملی ہے، اس کے بعد سے ہی ریاست کی سیاست میں گرمی پیدا ہو گئی ہے۔ برسراقتدار اور حزب مخالف لیڈران میں بیان بازی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ حالانکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جنتا دل یو اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی سے بات چیت بھی کرنے والی ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:09:23
کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) 'بھارت جوڈو یاترا' اور راہل گاندھی کے بارے میں جھوٹ پھیلانے کا کا کام کر رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی، حکمراں پارٹی کے صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ پارٹی کے ترجمان گورو ولبھ نے مزید کہا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' اور راہل گاندھی کو بڑے پیمانے پر مل رہی عوامی حمایت نے ’بھارت توڑو نظریہ‘ والی بی جے پی کو
View more
Tue, 20 Sep 2022 11:01:45
بھارت جوڑو یاترا کا بارہواں دن آج دیر شام ختم ہوا اور اس کے ساتھ ہی بھارت یاتریوں کے لیے تجربات پر مبنی مزید ایک انتہائی مصروف دن کا بھی خاتمہ ہوا۔ بھارت جوڑو یاترا کی بی جے پی لیڈران و کارکنان چاہے جتنی بھی تنقید کریں، لیکن دن بہ دن جس طرح عوام کا جنون اس یاترا کو لے کر بڑھتا جا رہا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔ جہاں سے بھی بھارت جوڑو یاترا کا گزر ہو رہا
View more
Tue, 20 Sep 2022 10:50:51
گجرات میں عشرت جہاں انکاؤنٹر کی سی بی آئی جانچ میں مدد کرنے والے سینئر آئی پی ایس افسر ستیش چندر ورما کو بڑی راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے انھیں برخاست کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر ایک ہفتہ کے لیے روک لگا دی ہے۔ ورما کی رپورٹ پر ہی جانچ ٹیم نے اسے فرضی انکاؤنٹر مانا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy