Mon, 26 Sep 2022 19:13:48
پیر کے روز روس کے ایک اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی روس واقع ایک اسکول میں ایک شخص نے زبردست فائرنگ کی جس میں کئی طلبا شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 26 Sep 2022 19:05:14
کانپور انتظامیہ نے ایک ہوزری فیکٹری کو سیل کر دیا ہے، جسے گینگسٹر وکاس دوبے کی بیوی رچا دوبے نے گریش دیال کو فروخت کیا تھا۔ ہوزری کا کارخانہ شاستری نگر مٹّیا پوروا میں 185 مربع میٹر کے رقبے میں واقع ہے۔ اسے تحصیلدار بلہور لکشمی نارائن باجپئی نے سیل کیا ہے۔
View more
Mon, 26 Sep 2022 18:59:37
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کو روکنے کے بعد اب جموں وکشمیر حکومت قومی شاہراہ پر قبائیلوں اور ان کے مویشیوں کی نقل و حمل میں مداخلت کر رہی ہے۔
View more
Mon, 26 Sep 2022 18:24:08
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک یونٹ نے بنگلور میں اپنے ریاستی مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ای ڈی اور این آئی اے نے کبھی بھی آر ایس ایس اور اس سے منسلک تنظیموں پر چھاپہ نہیں مارا بلکہ صرف پاپولرفرنٹ آف انڈیا کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ ایک مضبوط آواز کو دبانے کی چال ہے جو اقلیتوں، استحصال زدہ اور مظلوموں کی حمایت کر رہی ہے۔
View more
Mon, 26 Sep 2022 12:26:23
ہماچل پردیش کے کلّو میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ سیاحوں سے بھرا ٹیمپو ٹریولر کھائی میں جا گرا۔ حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو پہلے بنجار اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کلّو کے اسپتال ریفر کردیا گیا۔
View more
Mon, 26 Sep 2022 12:01:55
ہندوستان نے سوریہ کمار یادو (69) اور ویراٹ کوہلی (63) کی مضبوط نصف سنچریوں کے بعد ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 25) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اتوار کے روز تیسرے ٹی- ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ٹیم انڈیا نے ایک گیند باقی رہتے حاصل کر لیا۔
View more
Mon, 26 Sep 2022 11:56:18
26ستمبر کو دسہرہ کی تاریخ میں پہلی بار صدر جمہوریہ دروپدی مرمو میسور کے قریب واقع چامنڈی پہاڑی پر صبح9:45اور 10:05کے درمیان بین الاقوامی دسہرہ تقریبات کا افتتاح کریں گی۔
View more
Mon, 26 Sep 2022 11:49:29
گجرات فساد کے دوران بلقیس بانواوران کے گھر کی دیگر خواتین کی آبروریزی اور ۳؍ سالہ بیٹی سمیت کئی افراد کےبہیمانہ قتل کے ایک مجرم اپنی اوراپنے ساتھی مجرمین کی رہائی کے حق میں سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔
View more
Mon, 26 Sep 2022 11:45:46
اتراکھنڈ کے سری نگر میں اتوار کو زائد از 8 گھنٹے کے پرزور احتجاج کے بعد بالآخرا نکتا لوکھنڈے کو انتظامیہ کی یقین دہانی پر سپرد آتش کردیاگیا۔ الزام ہے کہ بی جےپی لیڈر ونود آریہ جنہیں اس واردات کے بعد پارٹی سے نکال دیاگیا ہے، کے بیٹے پُلکیت آریہ کے ریزارٹ میں رسیپشنسٹ کے طور پر ملازمت کرنے والی انکتا پر ریزارٹ میں آنے افراد کو ’’خصوصی خدمات‘‘ فراہم کرنے کا دباؤ ڈالا جارہاتھا جس سے انکا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy