Sun, 25 Sep 2022 20:14:48
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے اتوار کے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی،
View more
Sun, 25 Sep 2022 19:49:51
اُترپردیش کے للت پور میں اتوار کی صبح کچھ خاندانوں کے لیے بہت بُرا دن ثابت ہوا جب ایک سڑک حادثہ میں دو خواتین سمیت چھ مزدوروں کی موت واقع ہوگئی جبکہ درجن بھر زخمیوں میں سے آٹھ کی حالت نازک ہے۔
View more
Sun, 25 Sep 2022 13:21:38
اتراکھنڈ واقع ایک ریسورٹ کی رسیپشنسٹ انکتا بھنڈاری قتل معاملے میں لگاتار نئی پیش رفت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایک طرف پولیس کو انکتا کی لاش چیلا پاور ہاؤس کے پاس ملی ہے اور دوسری طرف قتل معاملے میں گرفتار تینوں ملزمین کو ۱۴؍دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
View more
Sun, 25 Sep 2022 13:14:53
اتراکھنڈ کے مشہور انکتا بھنڈاری قتل کیس کے بارے میں پولیس چیف اشوک کمار نے کہا کہ اس 19 سالہ ریسپشنسٹ پر ریزورٹ کے مالک کی جانب سے گاہکوں کے لیے ’سیکس انجوائے ‘ کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ خیال رہے کہ اس قتل کیس کا کلیدی ملزم بی جے پی لیڈر ونود آریہ کا بیٹا ہے ،ونود آریہ ماضی میں وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں، تاہم اس کیس میں ان کے بیٹے پلکت آریہ کا نام آنے کے بعد بی جے پی نے اپنی خفت مٹانے کے ل
View more
Sun, 25 Sep 2022 13:08:25
ایک ہندو لڑکے کو زبردستی مسلمان بنانے کے الزام میں ہبلی شہری پولیس تھانے میں 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
View more
Sun, 25 Sep 2022 13:04:23
ریاستی وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی نے چترا درگہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران اعلان کیا ہے کہ اب مشکل حالات میں پھنسے ہوئے قرض دار کسانوں کی جائیداد بینکوں کی طرف سے ضبط نہیں کی جا سکے گی ۔
View more
Sun, 25 Sep 2022 12:58:30
انگریزوں کے زمانے میں دلتوں کو قانون ساز اداروں میں انتخابی ریزرویشن دلانے والا 'پونا معاہدہ' ختم کیے جانے ، دلتوں کو ملنے والے ریزرویشن کے خلاف سابق وزیر ایشورپّا کی جانب سے بیان بازی اور موجودہ وزیر تعلیم کی ذات پات والے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے دلت سنگھرش سمیتی (امبیڈکر واد) اڈپی ضلع یونٹ کی طرف سے ایشورپّا اور ناگیش کی علامتی ارتھیوں کے ساتھ احتجاجی جلوس نکالا اور دونوں کے پتلے جلائے گئے ۔
View more
Sun, 25 Sep 2022 12:52:17
ایس ڈی پی آئی کے ضلع دفتر پر این آئی اے کی طرف سے چھاپہ ماری کے علاوہ پی ایف آئی کے لیڈروں کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے پتور، بنٹوال اور بجپے میں ایس ڈی پی آئی کارکنان اور ذمہ داران نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا ۔
View more
Sun, 25 Sep 2022 12:31:10
ایک پرائیوٹ پری یونورسٹی کالج کی 3 طالبات جو کہ چند دن قبل اُن کے ہاسٹل سے لاپتہ ہوگئیں تھیں چینائی میں پائی گئیں ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy