Wed, 28 Sep 2022 10:54:07
بہار میں جنتا دل یو (جے ڈی یو) نے مرکز کی مودی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے بلاک سطح پر ’الرٹنیس اینڈ اویئرنیس‘ مارچ شروع کیا ہے۔ منگل کے روز پٹنہ میں جے ڈی یو صدر للن سنگھ، ایم ایل سی نیرج کمار، ریاستی صدر امیش کشواہا اور دیگر پارٹی لیڈران نے پٹنہ ہائی کورٹ میں بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ سے مارچ شروع کیا اور گاندھی میدان میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر اس کا اختتام کیا۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 10:50:58
دہلی خاتون کمیشن (ڈی سی ڈبلیو) کی سربراہ سواتی مالیوال نے منگل کے روز کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی کی شکایت پر ٹوئٹر اور دہلی پولیس دونوں کے افسران سے ملے جواب ادھورے ہیں اور غیر اطمینان بخش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن اس سے مطمئن نہیں ہے۔ کمیشن نے ایک بار پھر انھیں مناسب جواب داخل کرنے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 10:38:38
بھارت جوڑو یاترا میں آج کا دن بہت خاص رہا کیونکہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں 27 ستمبر کے دن بھارت پدیاتریوں کے اٹھے ہر قدم کو بچیوں و خواتین پر ہو رہے مظالم کے خلاف قرار دیا گیا۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 21:11:07
مرکز کی مودی حکومت نے بلیک منی پر قدغن لگانے کے مقصد سے 2016 میں نوٹ بندی ضرور کی، لیکن اس مقصد میں کامیابی قطعاً ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے نوٹ بندی کے وقت بھی مرکز کے اس فیصلے پر سوالیہ نشان لگایا تھا،
View more
Tue, 27 Sep 2022 21:03:57
انڈین نیشنل کانگریس نے ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی کرنسی کی لگاتار گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 20:56:04
پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان میں عام زرخیزی کی شرح (جی ایف آر) میں 20 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس کا انکشاف حال ہی میں جاری کردہ سیمپل رجسٹریشن سسٹم (ایس آر ایس) ڈیٹا 2020 میں ہوا ہے۔ جی ایف آر سے مراد 15-49 سال کی عمر کے گروپ میں ایک سال میں فی 1000 خواتین پر پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد سے ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 20:52:33
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے گزشتہ تین برسوں کے دوران جموں و کشمیر کی7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا ہے جن میں کچھ غیر معروف جماعتیں بھی شامل ہیں۔ ای سی آئی ریکارڈس کے مطابق کمیشن نے سال 2019 سے تمام ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 20:46:33
بامبے ہائی کورٹ نے ٹی وی اور اخبارات میں نان ویجیٹیرین کھانے کے اشتہارات پر پابندی لگانے کی درخواست خارج کر دی ہے، چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس مادھو جمدار نے پیر کو جین چیریٹیبل ٹرسٹ کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ عدالت صرف اس صورت میں مداخلت کر سکتی ہے جب شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہو۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ آیا ان اشتہارات کو دیکھنا یا نہ دیکھنا انتخاب کا معاملہ ہے، عدالت نے درخواس
View more
Tue, 27 Sep 2022 20:43:29
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سے ملی لیڈ کی بنیاد پر، 8 ریاستوں کی پولیس نے آج یعنی منگل کو ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اسے دوسرے راؤنڈ کا چھاپہ بتایا جا رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy