Tue, 27 Sep 2022 12:34:33
سابق ریاستی وزیر اعلیٰ واپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا کہ ملک میں شخصی اور مذہبی آزادی چھینی جارہی ہے ان مشکل حالات میں جارج فرنانڈیز کی کمی محسوس ہورہی ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:25:10
راجستھان کے سیاسی ڈراما کی وجہ سے ہونے والی رُسوائی نے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو بری طرح رُسواکردیا ہے۔ سونیاگاندھی نے ریاست کی صورتحال پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے اجے ماکن اور ملکارجن کھرگے کوتحریری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔د ونوں لیڈر راجستھان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں بطور مشاہد گئے تھے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:21:45
آج سپریم کورٹ آف انڈیا کے لیے تاریخ ساز دن ہے کیونکہ اب عام لوگ بھی سپریم کورٹ کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے۔ دراصل، آج سے آئینی معاملات کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:18:26
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو' یاترا اس ضلع کے پلمنتھول جنکشن سے منگل کو 20ویں دن شروع ہوئی۔ یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ سینکڑوں لوگ اور پارٹی کارکنان چل رہے ہیں۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:12:56
ہماچل پردیش کے سرمور ضلع میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سرمور کے شلائی اسمبلی حلقہ میں مکان پر مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ بڈو صاحب میں ایک مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ نورادھر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:05:05
’بھارت جوڑو یاترا‘ کیرالہ میں اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ بھارت یاتریوں نے 19 دنوں میں تقریباً 420 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر لیا ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 11:57:44
کانگریس ہیڈکوارٹر میں کانگریس ریاستی صدر کرن ماہرا نے سینئر لیڈروں کے ساتھ پریس کانفرنس کر انکتا بھنڈاری قتل معاملے میں اتراکھنڈ حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ کانگریس نے اس پورے واقعہ کی سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ قصورواروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 11:53:15
اترپردیش کے سابق کابینی وزیر و سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قدآور رہنما، موجودہ ایم ایل اے اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے اپنی سیکورٹی واپس کر دی ہے۔ گزشتہ روز ملی جانکاری کے مطابق سینئر ایس پی لیڈر اعظم خان نے اپنی وائی زمرے کی سیکورٹی حکومت کو واپس کر دی ہے۔ یہی نہیں ان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم نے بھی اپنی سرکاری سیکورٹی کو واپس کر دیا ہے۔ باپ۔بیٹے نے سیکورٹی واپس کرتے ہوئے کہا ہ
View more
Tue, 27 Sep 2022 11:49:35
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے اندور میں جاری ’یوا ستیہ گرہ‘ کے ذریعے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت اب جھوٹے اعلانات بند کر دے اور لوگوں کو روزگار دینے کا کام کرے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy