Thu, 29 Sep 2022 10:32:55
اتراکھنڈ کے رشی کیش کی رہنے والی انکیتا بھنڈاری قتل واقعہ کے ملزمین پلکت آریہ، انکت اور سوربھ بھاسکر کی عدالت میں پیروی کرنے سے کوٹ دوار کے وکلا نے انکار کر دیا ہے۔ ک
View more
Thu, 29 Sep 2022 10:30:13
ایران کے ایک قانون ساز نے مہسا امینی کی موت کے خلاف برہنہ سر احتجاج کرنے والی خواتین کو ''فسادی'' قرار دیا اور کہا ہے جو ایسا کر رہی ہیں، وہ ''خود کی جسم فروشی کے لیے نکلی ہیں۔''
View more
Wed, 28 Sep 2022 21:49:11
مودی حکومت کی جانب سے 2016 میں نافذ کی گئی نوٹ بندی کے آئینی جواز کے خلاف دائر کی گئی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ میں 12 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ نوٹ بندی کے خلاف عرضیوں پر سپریم کورٹ نے سوال کیا ہے کہ اب اس معاملے میں کیا باقی ہے؟ کیا اس معاملے کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا یہ معاملہ بے اثر تو نہیں ہو گیا؟ کیا یہ مسئلہ اب صرف علمی تو نہیں رہ گیا؟
View more
Wed, 28 Sep 2022 21:46:12
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں آج صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ معلومات کے مطابق بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 8 افراد جاں بحق، جب کہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری ضلع کے عیسی نگر تھانہ علاقے کی کھماریا پولیس چوکی کے نزدیک شاردا ندی کے پل پر درجنوں مسافروں سے بھری ایک نجی بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 21:39:56
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور اداکار روی کشن مبینہ طور پر 3.25 کروڑ روپے کی ٹھگی کا شکار ہو گئے ہیں، اس واقعہ کی اطلاع پولیس نے دی ہے۔ گورکھپور صدر سے رکن پارلیمنٹ روی کشن نے گورکھپور کینٹ تھانہ میں ایک بلڈر کے خلاف 3.25 کروڑ کی ٹھگی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 21:32:53
مرکزی حکومت نے ایک کروڑ سے زیادہ سرکاری ملازمین اور پنشن حاصل کرنے والے افراد کو تہواروں کے موقع پر سوغات پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی بھتہ میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 21:26:45
دہلی ہائی کورٹ نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کو-لوکیشن گھوٹالہ معاملے میں گرفتار سابق چیف ایگزیکٹیو افسر چترا رام کرشن اور سابق گروپ آپریٹنگ افسر آنند سبرامنیم کو ضمانت دے دی ہے۔ اس گھوٹالے کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کی جا رہی ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 21:22:55
مرکزی حکومت کے ذریعہ پی ایف آئی پر پانچ سال کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ سے سبھی طرح کی فرقہ پرستی کے خلاف رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اکثریت یا اقلیت کی بنیاد پر مذہبی تشدد میں فرق نہیں کرتے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:54:18
کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے پارٹی کے صدارتی الیکشن کے لئے نامزدگی داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع نے چہارشنبہ کے دن بتایا کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ ان کا نجی فیصلہ ہے۔ گاندھی خاندان کے کسی بھی فرد نے ان سے ایسا کرنے کو نہیں کہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy