Wed, 28 Sep 2022 20:41:46
قومی دارالحکومت میں آج شاہین باغ کے علاقہ میں جہاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا آفس واقع ہے، پولیس بھاری تعداد میں وہاں موجود تھی۔ آج علی الصبح مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اس کی معاون و ملحقہ تنظیموں پر پانچ سال کے لیے امتناع عائد کیا۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:38:31
جنرل سکریٹری کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔ ایم سیتا رام یچوری نے آج کہا کہ تنظیموں پر امتناع عائد کرنے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا، کیوں کہ وہ دوسرے نام سے پھر دوبارہ وجود میں آجاتے ہیں۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:34:36
ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے طلبہ ونگ کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے اپنی اصل تنظیم پی ایف آئی پر پابندی کے فیصلے کو قانونی طور پر چیلنج کرے گا۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:32:04
صدر کل ہندمجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے پاپلر فرنٹ آف انڈیا پر مرکزی حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیوں اکثریتی طبقہ کے قدامت پسند تنظیموں پر پابندی عائد کیوں نہیں کی گئی۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:29:10
ریاستی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق انکولہ - ہبلی ریلوے منصوبے پر عمل پیرائی کے سلسلے میں مثبت اور منفی پہلووں کا جائزہ لینے کے مرکزی حکومت کے ایک وفد نے انکولہ اور یلاپور تعلقہ جات میں مختلف جنگلاتی علاقوں کا معائنہ کیا۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:25:23
ریاستی حکومت میں محکمہ مالگزاری (ریوینیو) کے انڈر سیکریٹری ہریش کی طرف سے ضلع ڈپٹی کمشنروں کو جاری کی گئی ہدایت کے مطابق آئندہ ریوینیو انسپکٹر اور ولیج اکاونٹنٹ کو اپنے مقام تعینات کے سرکل سے باہر جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور اگر اس حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو پھر ان کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:18:06
پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی عائد کرنے کے بعد آج بھٹکل میں پی ایف آئی لیڈران کے گھروں پر تعلقہ انتظامیہ نے چھاپہ مارتے ہوئے کاغذات کی جانچ کی اور ضروری معلومات حاصل کیں۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 11:47:24
مافیا ابو سلیم کو جعلی پاسپورٹ کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے منگل کے روز تین سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ سمریدھی مشرا نے جعلی پاسپورٹ کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ابو سلیم عبدالقیوم انصاری اور اس کے ساتھی پرویز عالم کو تین سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 11:23:51
دو مراحل کی ملک گیر چھاپہ ماری اور 240 سے زیادہ افراد کی گرفتاری کے بعد مرکز نے گزشتہ شام پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کر دی۔ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ایف آئی اور اس سے وابستہ تنظیموں یا محاذوں کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت فوری طور پر ’کالعدم تنظیمیں‘ قرار دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy