Thu, 29 Sep 2022 12:40:38
ملالی مسجد کی آراستگی کے کام کے تعلق سے پیش کئے گئے اعتراضات اور عرضیوں پر سماعت کے بعد منگلورو کی ایک عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور 17 اکتوبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 12:30:19
سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خواتین کو اسقاط حمل کا حق حاصل ہے، خواہ وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ تمام خواتین محفوظ اور قانونی اسقاط حمل کی حقدار ہیں۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 12:15:35
تعلقہ کے شرالی چیک پوسٹ کے قریب نیشنل ہائی وے پر دو بائکوں کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک بائک سوار ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا بائک سوار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی بائک سوار کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 12:01:11
مرکزی حکومت کی طرف سے پی ایف آئی اور اس سے متعلقہ تنظیموں پر پانچ سال کے لئے پابندی لگائے جانے کے بعد اگلی کارروائی کرتے ہوئے منگلورو پولیس نے مختلف مقامات پر واقع پی ایف آئی اور سی ایف آئی کےدفاتر پر چھاپے مارے اور تلاشی کے مہم دوران مختلف دستاویزات کو ضبط کرتے ہوئے ان دفاتر پر مہر بند تالے لگائے گئے ۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 11:52:55
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) حکام نے آج کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، جو ای ڈی حکام کے چھاپے کے بعد پہلے ہی پوچھ گچھ کا سامنا کررہے ہیں۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 11:44:57
گاندھی جی کے خواب کو پوراکرنے کیلئے یہ بھارت جوڑو پد یاتراراہل گاندھی کی طر ف سے شروع کی گئی ہے،بی جے پی حکومت کے انتظامیہ سے ملک میں امن باقی نہیں رہاہے،ہر جگہ نفرت کا ماحول ہے،اس ماحول کو ختم کرکے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے یہ یاترا کی جارہی ہے۔ان باتوں کا اظہا ر رکن پارلیمان ڈی کے سریش نے کیا۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 11:35:47
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی بی جے پی حکومت کا پاپولرفرنٹ آف انڈیا اور اس سے وابستہ تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ جمہوریت اور ہندوستان آئین میں درج لوگوں کے حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 11:30:39
سمنہلی فلائی اوور پر سلیب کے کھسکنے کی وجہ سے اس فلائی اوور پر گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس دوران اس کی مکمل جانچ کے لئے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) نے انفرس پورٹ نامی کمپنی کو وذمہ داری سونپتے ہو ئے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 11:22:19
حقیقی جہد کاروں کی ویدیکے نے بی بی ایم پی کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ کے خلاف لوک آیکتہ میں شکایت درج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہے تشار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy