Fri, 30 Sep 2022 21:37:44
کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی کے چیئرمین مدھوسودن مستری نے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ جن تین امیدواروں نے صدر عہدہ کے لیے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے، ان میں ملکارجن کھرگے، ششی تھرور اور جھارکھنڈ کے کانگریس لیڈر کے این ترپاٹھی شامل ہیں۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 21:32:32
جبل پور ہائی کورٹ میں وکیلوں نے آج خوب ہنگامہ کیا۔ دراصل وکیل اپنے ساتھی وکیل کی خودکشی سے مشتعل ہو گئے اور کورٹ احاطہ میں جم کر ہنگامہ کیا۔ خبروں کے مطابق جبل پور ہائی کورٹ کے ایک وکیل امت ساہو نے ضمانت میں جج کے ذریعہ برعکس تبصرہ کیے جانے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔ اس کے بعد ساتھی وکیل لاش لے کر ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ جج نہیں ملے تو چیف جسٹس کورٹ میں وکیلوں نے ہنگامہ کر دیا۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 21:14:03
جمعہ کے روز نوئیڈا واقع گرانڈ اومیکس سوسائٹی میں بلڈوزر چلائے جانے سے افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ پولیس کی سخت سیکورٹی کے درمیان نہ صرف درختوں کو بلڈوزر کی مدد سے ہٹایا گیا، بلکہ فلیٹ کے باہر غیر قانونی تعمیرات کو بھی توڑا گیا۔ جب یہ غیر قانونی تعمیرات توڑے جا رہے تھے تو اس کی تعمیر کرنے والے مکین روتے بلکتے ہوئے دکھائی دیے۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 21:10:39
عام لوگوں کو ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے، کیونکہ آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس (0.50 فیصد) اضافہ کیا ہے۔ اس کے بعد ریپو ریٹ 5.90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ختم ہونے والی دو ماہانہ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے ہندوستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر ایک رپورٹ پیش کی۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 21:07:53
تہواروں کے موسم میں عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ جنوبی ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب پلیٹ فارم ٹکٹ کے لیے دوگنی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 21:02:08
اتراکھنڈ کے ایک ریزارٹ میں ملازم 19 سالہ انکیتا بھنڈاری کے قتل کے بعد سے ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر ہے اور اتراکھنڈ میں احتجاج و مظاہرے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 20:58:05
افغانستان کے دارالحکومت میں ایک تعلیمی مرکز میں جمعہ کو ہونے والے زبردست دھماکے میں 32 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 20:54:40
دہلی کی ساکیت عدالت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں شرجیل امام کو ضمانت دے دی ہے۔ شرجیل پر سی اے اے/این آر سی مخالف احتجاج کے دوران جامعہ میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔
View more