Sat, 01 Oct 2022 12:14:24
کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن ریاستی حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ 31 دسمبر سے قبل بی بی ایم پی انتخابات کرائیں۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 12:06:38
فصلوں کی کٹائی کے بعد پرالی جلانے کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی دہلی کی ہوا کا معیار پھر خطرناک ہو رہا ہے۔ مرکزی آلودگی (سینٹرول پالیوشن) کنٹرول بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز دہلی کا مجموعی ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) 154 ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے 15 نکاتی سرمائی ایکشن پلان کا اعلان کر دیا۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 12:03:45
تلنگانہ حکومت نے دسہرہ کے موقع پر قبائلیوں کو تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے تعلیمی اداروں میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) امیدواروں کے لیے ریزرویشن کو 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس تعلق سے حکم نامہ جاری کر دای ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 11:38:06
علاقہ کلیان کرناٹک (سابقہ نام حیدر آباد کرناٹک) کے اضلاع کوپل، گلبرگہ اور بیدر میں جمعرات کے دن زبردست بارش ہوئی یادگیر تعلقہ کے گاؤں ورکنہلی میں بجلی گرنے سے ایک کسان38سالہ شرناپا ہلاک ہوگیا۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 11:36:16
کاروار سے بھٹکل جانے کے دوران تیز رفتار بس، مسافر بردار ٹمپو سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ سنیچر صبح قریب نو بجے پیش آیا۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 11:24:02
اتر پردیش کے متھرا واقع شری کرشن جنم بھومی مندر معاملہ پر سماعت عدالت میں ابھی چل ہی رہی ہے، اس درمیان متھرا کی عدالت میں ایک نئی عرضی داخل ہونے سے مزید ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ تازہ عرضی میں منیٰ مسجد کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی دہندہ کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد کیشو دیو مندر کی زمین کے حصے پر بنائی گئی ہے اور لیے مسجد کو دوسری جگہ منتقل کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے اس معاملے میں سماعت
View more
Sat, 01 Oct 2022 11:15:47
سپریم کورٹ نے ای وی ایم مشینوں پر سوال اٹھانے والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ عدالت نے 50,000 روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 11:09:47
اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نےپاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی لگانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو سیاسی مفاداور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی خوشامدپسندی پر مبنی پالیسی بتایا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 10:58:00
آئی۔ آر۔ایف سے تعلق رکھنے، غیر مسلم نو جوانوں کو مذہب تبدیل کراکے داعش میں بھرتی کرانے سمیت کئی سنگین الزامات کے تحت گذشتہ کئی سالوں سے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والا اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان عرشی قریشی کی جمعیۃ علما مہا راشٹر کی کامیاب پیروی کے نتیجہ میں این آئی اے کی خصوصی عدالت ممبئی سے باعزت رہائی عمل میں آئی ہے۔ اس بات کی اطلاع جمعیۃ علما مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy