Tue, 15 Nov 2022 12:07:54
ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بحریہ کے لیفٹنینٹ کمانڈر نے اطلاع دی ہے کہ 19 نومبر سے 27 نومبر تک نیترانی جزیرے پر انڈین نیول ایئر کرافٹ سے فائرنگ اور فوجی مشق جاری رہے گی اس لئے جزیرے پر یا اس کے آس پاس ماہی گیری یا عوام کے آنے جانے پر پابندی رہے گی ۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 12:04:16
نیشنل ہائی وے 66 پر کوپلانگڈی کمیونٹی ہال کے پاس پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 65 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت فاروق کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 12:00:48
کیرالہ کی نیاٹنکارا ایڈیشنل سیشن عدالت نے 2013 میں کئے گئے اناوور نارائنن نائر کے قتل کے الزام میں آر ایس ایس کے 11 کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ نارائنن نائر کو ان کے خاندان کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے قتل کے 9 سال بعد سزا کا اعلان کیا۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 11:56:22
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنا کر حکومت چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو 70 برسوں کے کام کاج کا حساب مانگنے کے بجائے اپنے آٹھ سال کے دور حکومت کا حساب ملک کو دینا چاہیے۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 11:46:05
دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کے مد نظر انتخابی میدان میں اترنے والوں نے ایس ڈی ایم آفس میں واقع ریٹرننگ افسر کے سامنے پرچہ نامزدگی داخل کر کے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے قبل مختلف جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے وارڈ میں بڑی دھوم دھام سے ریلی نکالی۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 11:34:20
تلنگانہ میں ٹی آر ایس اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت معاملے میں اہم ملزم رام چندر بھارتی کا قریبی دوست بتایا جا رہا کیرالہ کا ڈاکٹر فرار ہو گیا ہے۔ سنسنی خیز معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے کیرالہ میں ڈاکٹر کی رہائش پر تلاشی لی لیکن وہ نہیں ملا۔ اس کے بعد ایس آئی ٹی نے ڈاکٹر کی تلاش تیز کر دی ہے۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 11:28:50
گوا کانگریس کے لیڈروں نے پیر کے روز دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی میں شامل ہونے والے پارٹی کے آٹھ باغی لیڈران کے خلاف نااہلی کی عرضی تیار کی جا رہی ہے اور اسے اسی ہفتہ داخل کیا جائے گا۔ گوا ریاستی کانگریس کمیٹی کے سربراہ امت پاٹکر نے کہا کہ نااہلی کی عرضی تیار ہو رہی ہے۔ ہم اسے اسی ہفتہ داخل کریں گے۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 11:18:35
اپوزیشن پارٹیاں پٹرول و ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا مطالبہ بیشتر مواقع پر کرتی رہی ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ پوری نے پیر کے روز ایک اہم بیان دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy