Fri, 18 Nov 2022 18:59:10
ضلع ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع شمالی کینرا میں سی آر زیڈ علاقے میں ندیوں سے ریت نکالنے پر جو پابندی لگی ہے اس میں نرمی لاتے ہوئے جلد ہی یہاں ریت نکالنے کے لئے اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
View more
Fri, 18 Nov 2022 18:56:10
اگلے سال ہونے والے کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے لئے بھٹکل۔ہوناور اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے سات لیڈران نے ہائی کمان کو عرضیاں دیتے ہوئے ٹکٹ دینے کی درخواست کی ہے۔ اب اِن آٹھ لیڈران میں سے کانگریس کی ٹکٹ کس کو ملتی ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔
View more
Fri, 18 Nov 2022 15:54:12
نوٹ بندی کو لے کر مرکز کی مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلفنامہ داخل کرتے ہوئے اپنا پلہ جھاڑنے کی کوشش کی ہے اور پوری ذمہ داری ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) پر ڈال دی ہے۔
View more
Fri, 18 Nov 2022 14:45:38
فلسطین کے شمالی غزہ پٹی کی ایک رہائشی عمارت میں بھیانک آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس میں سات بچے بھی شامل ہیں۔
View more
Thu, 17 Nov 2022 20:49:00
پڑوسی سرحدی ریاست کیرالہ کے کاسرگوڈ ضلع کے منجیشور تعلقہ کے ادیاور میں ایک دردناک واردات پیش آئی ہے جس میں مدرسہ میں زیر تعلیم ایک 9 سالہ بچی کو شیطان صفت انسان نے بلاوجہ اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس کی وجہ سے بچی شدید زخمی ہوگئی ہے۔
View more
Thu, 17 Nov 2022 20:46:06
مرڈیشور آر این ایس ہاسپٹل کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈاکٹر چیتن کلّور نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرڈیشور آر این ایس اسپتال میں اب ڈیالیسس کی سہولت بھی دستیاب رہے گی ۔
View more
Thu, 17 Nov 2022 20:24:49
کنداپور کے شنکر نارائن میں واقع مدر ٹریسا میموریل اسکول نے تعلقہ لیول اسپورٹس میٹ کے افتتاح کے موقع پر بین المذاہب دُعا میں اذان کو شامل کرنے پر ہندو جاگرن ویدیکے کے سخت اعتراض اور احتجاجی مظاہرا کے بعد اسکول انتظامیہ کو معافی مانگنی پڑی اور اسے دُعا میں اذان کو شامل کرنے کو اپنی غلطی قرار دیا۔
View more
Thu, 17 Nov 2022 18:11:26
حنیف آباد حدود کے شمس اسکول کے عقب میں واقع ہیسکام الیکٹری سٹی کے ہیبلے گِرِیڈ میدان میں واقع گھاس پوس میں اچانک آگ پھیل جانے سے کچھ دیر کے لئے سراسیمگی پھیل گئی ، کیونکہ اس میدان میں الیکٹرک سٹی ٹرانسفارمر سمیت کئی الیکٹرک کھمبے ہیں اور یہیں سے ہیبلے اور پاس پڑوس کے علاقوں میں بجلی سپلائی کی جاتی ہے۔ واقعہ جمعرت دوپہر قریب تین بجے پیش آیا۔
View more
Thu, 17 Nov 2022 17:57:28
پچھلے چند دنوں سے میسورو- اوٹی روڈ پر تعمیر شدہ بس شیلٹر کے اوپر بنے گنبد پر بی جے پی رکن پارلیمان پرتاپ سنہا کی طرف سے کھڑا کیا گیا تنازعہ سرخیوں میں ہے ، کیونکہ بس شیلٹر پر بنے تین گنبدوں کو مسجد سے مشابہ قرار دیتے ہوئے رکن پارلیمان نے اسے نہ ہٹانے کی صورت میں خود ہی آگے بڑھ کر مسمار کرنے کی وارننگ دی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy