Tue, 29 Nov 2022 19:25:47
فیفا عالمی کپ میں 2022 میں پرتگال کی شاندار فارم جاری ہے اور لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے مقابلے میں ٹیم نے جیت کے اصل ہیرو برونو فرنانڈیس کے شاندار دو گولوں کی بدولت اروگوے کو 0-2 سے شکست دے کر آخری 16 (پری کوارٹرفائنل) میں جگہ بنالی ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 19:19:53
ہوائی میں موجود دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ماونا لوا تقریباً 40 سال بعد بار پھٹ پڑا ہے۔ لاوے کا بہاؤ زیادہ تر چوٹی کے اندر موجود ہے لیکن ارد گرد کے رہائشیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور راکھ گرنے کے خطرے کے بارے میں پیشگی خبردار کیا گیا تھا۔ امریکی جیالوجیکل سروس (یو ایس جی ایس) نے کہا ہے کہ صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 19:13:09
گجرات میں انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم کا شور آج ختم ہو جائے گا۔ اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے گجرات سے متعلق اہم مسائل اٹھائے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 19:09:01
قومی راجدھانی دہلی کے منگل کی صبح کو دھند کی لپیٹ میں ہونے کے سبب مجموعی ہوا کا معیار خراب ہو گیا ہے۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس ایف ایف اے آر) کے مطابق منگل کی صبح شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) انتہائی خراب زمرے میں 346 ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 18:56:02
سداکٹے کی رہنے والی ایک ماں نے اپنی کم عمر بیٹی کو اسکوٹر چلانے کی اجازت دی اور اس لڑکی کی وجہ سے حادثہ پیش آنے پر مقامی عدالت نے لڑکی کی ماں پر 26 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 18:52:17
پرلا ضلع کے سایا گاوں میں پیش آئے ایک دردناک حادثہ میں پانی کا موٹر بند کرنے کے دوران بجلی کا شاک لگنے سے گیارھویں جماعت میں زیرتعلیم ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 13:08:19
ججوں کی تقرری کے معاملے میں سپریم کورٹ اور حکومت آمنے سامنے آتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ کالیجیم سسٹم پروزیر قانون کرن رجیجو کی تنقید پر پیر کو سپریم کورٹ نے سخت برہمی کااظہار کیا اور کہا کہ ’’ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔‘‘ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے اس بات پر ناراضگی ظاہر کی کہ کالیجیم کی سفارش کے باوجود حکومت اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرری میں تساہلی اور آناکانی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 12:42:45
کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کرناٹکا میں موجود 15 غیر قانونی ٹول پلازاس کو بند کیا جائے اور ٹول کلیکشن کے بارے میں عدالتی تحقیقات کروائی جائے ۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 12:26:56
جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر روی کمار ایم آر نے بتایا کہ یکم دسمبر سے سورتکل گیٹ پر ٹول وصولی مکمل طور پر بند ہوجائے گی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy