Tue, 06 Dec 2022 10:53:40
آج یعنی 6 دسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے پیش نظر اتر پردیش کے ایودھیا میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ نہ صرف ایودھیا بلکہ متھرا میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سخت سیکورٹی کے درمیان ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے اور چپے چپے پر پولیس تعینات ہے۔
View more
Tue, 06 Dec 2022 10:50:23
حکومت نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے ایک روز قبل کُل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں مختلف جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ اس دوران ایوان کے کام کاج کو خوش اسلوبی سے چلانے، اجلاس کے دوران قانون سازی کے کام اور اس سے متعلق اہم امور پر بحث کا امکان ہے۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 23:06:09
آج گجرات کے 14 اضلاع میں 93 اسمبلی نشستوں کے لیے دوسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ ابھی تک موصول خبروں کے مطابق 5 بجے تک تقریباً 59 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے یکم دسمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب سبھی کو بے صبری کے ساتھ 8 دسمبر کا انتظار ہے جب گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 23:00:37
پنجاب میں نشہ خوری کے خاتمہ سے متعلق بھلے ہی ریاستی حکومت بڑے بڑے دعوے کر رہی ہو، لیکن اس کی منصوبہ بندی کامیاب ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ اس کی تازہ مثال سپریم کورٹ کا آج کیا گیا وہ تبصرہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’لگتا ہے ہر گلی میں شراب کی بھٹی کھل گئی ہے۔‘‘
View more
Mon, 05 Dec 2022 22:55:52
آج گجرات میں دوسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔ 8 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی جس کا سبھی کو بے صبری سے انتظار ہے۔ لیکن 8 دسمبر کو صرف گجرات اسمبلی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی ہی گنتی نہیں ہوگی، بلکہ ہماچل پردیش میں گزشتہ 12 نومبر کو 68 اسمبلی نشستوں کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی بھی گنتی ہوگی۔ دونوں ہی ریاستوں میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 22:50:54
دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان کچھ اہم اختیارات کو لے کر رسہ کشی کا معاملہ فی الحال سلجھتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایڈمنسٹریشن سروسز پر کنٹرول والے ’دہلی بمقابلہ مرکز‘ معاملے میں اب سپریم کورٹ میں نئی عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی مرکزی حکومت کی طرف سے داخل کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملہ کی سماعت بڑی بنچ کے سامنے ہو۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 22:32:11
چھتیس گڑھ میں بزرگوں، معذوروں و تھرڈ جنڈر (ٹرانسجنڈر) کے لیے ہیلپ لائن سروس شروع کی گئی ہے، اس سے ان طبقات کے لوگوں کو فوری ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں گی۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 22:29:38
مشہور گلوکار لکی علی نے کرناٹک کے ڈیجی اور آئی جی پی پروین سود سے اراضی مافیہ کے ذریعہ ان کے کھیت پر مبینہ طور سے قبضہ کیے جانے کی شکایت کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy