Sun, 04 Dec 2022 20:57:12
اگر مالک مکان اور کارخانے چلانے والے تاجر فائر کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دیں تو زیادہ تر آتشزدگی کے سانحات سے بچا جا سکتا ہے لیکن ان میں سے اکثر ایسا نہیں کرتے۔ راجدھانی دہلی میں 50000 سے زیادہ کارخانے کام کر رہے ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر این او سی کے بغیر چل رہے ہیں۔ یہاں تک کہ آگ سے حفاظت کا بنیادی سامان بھی ان کے احاطے میں موجود نہیں ہے!
View more
Sun, 04 Dec 2022 20:48:36
راجستھان کے جھالاواڑ ضلع کے راستے بھارت جوڑو یاترا کے داخلے کے وقت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے شاندار استقبال کی تیاریاں آج آخری مرحلے میں ہیں۔ سابق قومی صدر سونیا گاندھی آج شام یا کل صبح خصوصی پرواز سے کوٹا پہنچ سکتی ہیں۔ دریں اثناء چیف منسٹر اشوک گہلوت کا بھارت جوڑو یاترا کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج دوپہر یہاں پہنچے ہے۔
View more
Sun, 04 Dec 2022 20:41:49
ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کی آڑمیں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچی گئی تھی نیز کسی ایک شخص کے غیر سماجی فعل سے پوری قوم کو بدنام نہیں کیا جاسکتا اور نا ہی وہ اس قوم کی شناخت ہوسکتی ہے۔
View more
Sun, 04 Dec 2022 20:30:29
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کرناٹک کے ریاستی صدر عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے تعلیمی سال 23۔2022سے ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ طبقات، اور اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام طلباء کو کوئی اسکالرشپ ختم کردیا گیا ہے۔
View more
Sun, 04 Dec 2022 20:26:55
سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو ووٹر لسٹ اور الیکشن جیسے امور کی انجام دہی کے لئے ذمہ داری سونپنے کے خلاف سپریم کورٹ کا حکم رہنے کے باوجود اس مرتبہ بھی ووٹرلسٹ کا جائزہ لینے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی طرف سے اساتذہ کو سونپی جا رہی ہے اور سرکاری حکم کی عدم تعمیل پر انہیں معطل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
View more
Sun, 04 Dec 2022 20:15:30
شہر کی عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف فیکٹریز کو رشوت خوری کے معاملہ میں قصوروار قرار دیتے ہوئے اس پر 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ 4 سال سادہ سزائے قید سنائی ہے۔
View more
Sun, 04 Dec 2022 13:14:55
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل کانگریس کی پارلیمانی پارٹی نے ہفتہ کے روز یہاں اہم میٹنگ کی، جس میں سرمائی اجلاس کے دوران چین کی دراندازی، اقتصادی مسائل اور آئینی اداروں میں مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ان مسائل پر گھیرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Sun, 04 Dec 2022 13:11:40
الہ آباد ہائی کورٹ نے کنسولیڈیشن (چک بندی) کمشنر، اتر پردیش کو ہدایت دی ہے کہ متعلقہ اسسٹنٹ کنسولیڈیشن آفیسر (اے سی او) کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا جائے اور 41 سال پرانے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے۔ فی الحال الہ آباد کے ہنڈیا میں تعینات اے سی او دیوکانت پانڈے نے 41 سال پرانے حکم کی پیروی نہیں کی، جبکہ اعلیٰ حکام نے اس کی تعمیل کے لیے کئی احکامات جاری کی
View more
Sun, 04 Dec 2022 13:09:23
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج تیرہویں دن مدھیہ پردیش میں اگرمالوا ضلع سے راجستھان کے چنوالی میں داخل ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy