Wed, 07 Dec 2022 12:03:19
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بدھ یعنی آج سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت اس موقع پر کئی اہم بل پیش کرنے والی ہے۔ معلومات کے مطابق حکومت اس اجلاس میں 17 نئے بل پیش کرے گی۔ چین کے ساتھ سرحدی صورتحال، مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر کئی مسائل سرمائی اجلاس کی کارروائی پر حاوی رہیں گے۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 11:55:33
این سی پی کے قومی صدر شرد پوار نے ایک پریس کانفرنس میں خبردار کیا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر کرناٹک میں مہاراشٹر کی گاڑیوں پر حملے نہیں رکے تو لوگوں کے صبرکا پیمانہ لبریز ہو جائے گا اور پھر ایک نئی صورت حال پیدا ہو جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری کرناٹک حکومت پر ہوگی۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 11:51:23
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج تیسرے دن راجستھان کے کوٹہ ضلع کے درا علاقے سے صبح تقریباً 6 بجے شروع ہوئی۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 11:40:39
سپریم کورٹ نے 6 دسمبر کو سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کے خلاف عدالتی جانچ کرائے جانے سے متعلق ایک عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 11:34:02
مہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان سرحدی تنازع گہرا ہوتا جا رہا ہے ۔ اس کی وجہ سے مہاراشٹر کے دو وزراء چندرکانت پاٹل اور شمبھوراج دیسائی کو منگل کو کرناٹک کے بیلگاوی کا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ یہ وزیر وہاں جا کر گاؤں والوں سے بات کرنے والے تھے ۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 11:18:16
معروف کھلاڑی رونالڈو کی جگہ کھیلنے والے نوجوان گونکالو راموس نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کر کے پرتگال کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ 21 سالہ اسٹرائیکر نے لوسیل اسٹیڈیم میں راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں پرتگال کو سوئٹزرلینڈ کو 6-1 سے شکست دینے میں مدد کی۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 10:35:32
گجرات میں گاندھی نگر ضلع کے کلول انتخابی حلقہ میں ووٹنگ ختم ہونے کے بعد زبردست تشدد پیش آیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے 13 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں پیر کے روز کلول انتخابی حلقہ میں ووٹنگ کے دوران ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالے جانے کو لے کر کانگریس امیدوار بلدیوجی ٹھاکور اور بی جے پی کارکنان کے درمیان تلخ بحث ہو گئی تھی۔
View more
Tue, 06 Dec 2022 23:42:40
بھٹکل مسلم خلیج کونسل (بی ایم کے سی) نے قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمٰن کو افتخار قوم کے خطاب سے نوازتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے
View more
Tue, 06 Dec 2022 23:17:05
گوا میں اراکین اسمبلی کے ذریعہ اپنی پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونے سے متعلق ایک معاملے پر سماعت کے دوران آج سپریم کورٹ نے انتہائی تلخ تبصرہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy