Thu, 08 Dec 2022 11:11:24
کرناٹکا - مہاراشٹرا سرحدی تنازعہ کی وجہ سے تشدد کے واقعات کے دو دن بعد بھی ان علاقوں میں ابھی کشیدگی برقرار ہے اور ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لئے پولیس مستعدی کے ساتھ حفاظتی بندوبست میں لگی ہے ۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 21:24:20
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہو گیا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ پہنچے اور میڈیا سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’’سرمائی اجلاس کا آج پہلا دن ہے۔ یہ سیشن اہم ہے کیونکہ ہم 15 اگست سے پہلے ملے تھے۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 21:13:33
حیدرآباد پولیس نے بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو فیس بک پر توہین آمیز تبصرہ پوسٹ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے، جو کہ گزشتہ ماہ تلنگانہ ہائی کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس نے متنازعہ ایم ایل اے سے جواب طلب کیا ہے کہ ہائی کورٹ کی طرف سے عائد کردہ شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے؟
View more
Wed, 07 Dec 2022 21:05:57
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مرکزی حکومت اور آر بی آئی کو ہدایت دی ہے کہ 2016 کے نوٹ بندی کے فیصلے سے جڑے سبھی ریکارڈ کو دیکھنے کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے۔ نوٹ بندی کے قدم کو چیلنج پیش کرنے والی عرضیوں کے ایک پلندہ پر تفصیلی سماعت کے بعد جسٹس ایس اے نظیر کی صدارت والی بنچ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 21:02:09
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اسلام اور عیسائیت اختیار کرنے والے دلتوں کو ایس سی کا درجہ دیئے جانے سے متعلق جمعیۃ علماء ہند اور دیگر تنظیموں کی درخواست پر سماعت کو اگلے ماہ وسط جنوری تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 20:58:15
جگدیپ دھنکھڑ نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر نئے چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد بازی میں کوئی قانون سازی نہیں کی جائے گی، اور وعدہ کیا کہ اپوزیشن ایوان کو چلانے میں تعاون کرے گا۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 20:39:02
کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ ملازمت سے برطرف ہونا جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کی بنیاد نہیں ہو سکتا۔ شکایت کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے اس سلسلے میں درج مقدمے کی تحقیقات کا حکم دیا۔
View more
Wed, 07 Dec 2022 13:26:06
شولاپور ضلع میں اکل کوٹ تعلقہ کے کم از کم 11 دیہاتوں نے ریاست کرناٹکا میں اپنے آپ کو ضم کو کرنے کی تجویز پاس کی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy