Sat, 10 Dec 2022 18:51:33
تلپاڈی میں نیشنل ہائی وے پر واقع 6 دکانوں میں کل شب میں بیک وقت چوری کی وارداتیں پیش آئیں جس کے بعد عوام نے اسے پولیس کی نااہلی قرار دیتے ہوئے اپنے غصہ کا اظہار کیا ہے ۔
View more
Sat, 10 Dec 2022 12:25:27
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نومنتخب صدر ملکارجن کھرگے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی شہر کلبرگی میں پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کانگریس اور دلت تنظیموں کی طرف سے کھرگے کے ہفتہ کو کلبرگی پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کرنے کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ پارٹی 'کلیان کرانتی' کے نام سے ایک کنونشن منعقد کر رہی ہے، جس میں سات اضلاع اور 41 اسمبلی حلقوں کے لوگ شرکت کریں گے۔
View more
Sat, 10 Dec 2022 12:05:57
لیج بنگال میں بنا طوفان ’مندوس‘ کل نصف شب کے بعد پڈوچیری اور آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ کے درمیان مہابلی پورم کے قریب ساحل کو عبور کر گیا۔ جس وقت طوفان ساحل کو عبور کر رہا تھا اس وقت 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ اس کے بعد طوفان کمزور ہو گیا۔ طوفان نے اس سے پہلے تمل ناڈو کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد کافی تباہی مچائی۔
View more
Sat, 10 Dec 2022 11:59:47
مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں کھلے بورویل میں گرنے والے 8 سالہ تنمے کو تمام کوششون کے بعد بھی بچایا نہیں جا سکا۔ مانڈوی گاؤں میں منگل کی شام 55 فٹ گہرے کھلے بورویل میں گرنے والے تنمے کو تقریباً 84 گھنٹے کے آپریشن کے بعد باہر تو نکال گیا گیا لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔ بیتول ضلع انتظامیہ نے تنمے ساہو کی موت کی تصدیق کی ہے۔
View more
Sat, 10 Dec 2022 11:53:38
دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام کی اپیل پر جمعہ کے روز سماعت ہوئی۔ اس کے تحت سپریم کورٹ نے شرجیل کو یقین دلایا کہ کیس کے دوسرے ملزم عمر خالد کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے تبصرہ سے ان کے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ شرجیل نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی ہائی کورٹ نے عمر خالد کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے وقت جو تبصرہ کیا تھا اس کی بنیاد پر عدالت اس کے ساتھ تعص
View more
Sat, 10 Dec 2022 11:46:59
فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے کوارٹر فائنل میں برازیل کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مدمقابل ٹیم کروشیا نے دنیائے فٹبال کی بڑی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور خود سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
View more
Sat, 10 Dec 2022 11:33:52
اڈپی کے کارکلا میں سنیچر صبح ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ایک دو سال کے بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔
View more
Sat, 10 Dec 2022 11:32:11
وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی نے کہاکہ شہر میں ٹرافک اژدہام پر قابو پانے کے مقصد سے مزید5نئے ٹرافک پو لیس تھانے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ براڈوے روڈ پر تعمیرایسٹ ڈویژن کی ڈپٹی کمشنر آف پو لیس(ڈی سی پی) دفتر کا افتتاح اور انٹلی جنٹ ٹرافک مینجمنٹ سسٹم(آئی ٹی ایم ایس) کا آغاز کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے اس بات کی جانکاری دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy