Mon, 09 Jan 2023 11:26:44
سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دنوں غلط وجوہات کے لئے سرخیوں میں چھائے ہوئے سینٹرو روی کا ایک مبینہ ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں اسے لاکھوں روپے کے نوٹ گنتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہ یہ نوٹ وزیر داخلہ ارگا گیانیندرا کی رہائش گاہ پر گن رہا ہے۔
View more
Mon, 09 Jan 2023 11:19:45
ملک کے موجودہ حالات اور مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے رویے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ایک طرف جہاں مذہبی شدت پسندی کو ہوا دینے اور عوام کے ذہنوں میں منافرت کا زہر بھرنے کا مذموم سلسلہ پورے زوروشور سے جاری ہے، وہیں دوسری طرف مسلمانوں کو تعلیمی اور سیاسی طور پر بے حیثیت کر دینے کے خطرناک منصوبہ کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔
View more
Mon, 09 Jan 2023 11:04:19
کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے اتوار کو خبردار کیا کہ پارٹی کی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور میں جاری کئے گئے تمام ٹینڈرز کا جائزہ لیں گے۔ شیوکمار نے اعتماد کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ریاست میں کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ ریاست کی بی جے پی حکومت جلد بازی میں ٹینڈر طلب کرنے جا رہی ہے۔ مختلف پروجیکٹوں کے ٹھیکیداروں نے عہدیداروں کو انتباہی پیغام د
View more
Mon, 09 Jan 2023 00:41:31
کرناٹک کے اسکولی تعلیم میں حجاب پر پابندی کے حکم کے بعد سینئرسطح پر امتحان میں حاضری یا لڑکیوں کےاندراج کوبھلے ہی متاثر نہیں کیا ہو، لیکن اُڈپی ضلع میں،جہاں سے حجاب کا معاملہ اُٹھا تھا اوریہیں سے معاملہ طول پکڑتا ہوا پوری ریاست کرناٹک میں پھیل گیا تھا اور مسلمانوں نے حجاب کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔
View more
Sun, 08 Jan 2023 22:26:03
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر شرد پوار نے اتوار کو کہا کہ این سی پی، کانگریس اور شیوسینا (ٹھاکرے) پر مشتمل مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) آئندہ ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات مشترکہ طور پر لڑیں گی۔
View more
Sun, 08 Jan 2023 22:23:30
دہلی میں شدید سردی اور سردی کی لہر جاری ہے اور قومی راجدھانی کو صبح کے وقت گھنی دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صفدرجنگ کا درجہ حرارت 1.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 08 Jan 2023 22:20:23
ایم سی ڈی کے ایوان میں جمعہ کو میئر کے انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ دہلی ایم سی ڈی کے میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کا الیکشن کب ہوگا لیکن لیفٹیننٹ گورنر نے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی ہے۔ ستیہ شرما فی الحال ایم سی ڈی کی پریذائیڈنگ آفیسر رہیں تی اور اس وقت تک اشونی کمار بھی اسپیشل آفیسر کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
View more
Sun, 08 Jan 2023 22:14:47
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 'بھارت جوڑو یاترا' کو تپسیا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس تپسیا کے ذریعہ وہ کنیا کماری سے کشمیر تک نفرت اور خوف کے ماحول کو ختم کرکے بھائی چارے اور ہم آہنگی کو بڑھانے کا کام کر رہے ہیں اور کروڑوں لوگ ان کی یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy