Mon, 06 Feb 2023 21:33:14
اڈانی گروپ کے بحران پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا شور شرابہ جاری ہے۔ آج بھی اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کے مطالبہ پر اٹل رہی۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی شروع کر دی جس کے بعد اسپیکر کو دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
View more
Mon, 06 Feb 2023 21:24:52
ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو کے میسور بینک سرکل پر کانگریس کی جانب سے اڈانی کمپنی سے جڑے معاملات پراحتتجاج کیاگیا جس میں پارٹی کے رہنما و کارکنان شریک تھے۔ احتجاج کے دوران کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ راہل گاندھی نے پہلے ہی اس معاملہ سے متعلق پیشن گوئی کی تھی۔
View more
Mon, 06 Feb 2023 21:20:51
دہلی میں آج تیسری بار میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب ملتوی ہو گیا۔ ایوان میں ہنگامہ کی وجہ سے کارروائی ملتوی کر دی گئی اور کہا گیا کہ میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ ممبرس کا انتخاب اگلی تاریخ پر ہوگا۔
View more
Mon, 06 Feb 2023 21:16:01
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی آل انڈیا یوتھ فیڈریشن (اے آئی وائی ایف) جنوبی کینرا و اڈپی، سمدرشی ویدیکے منگلورو، کرناٹکا تھیولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ منگلورو کے اشتراک سے 'نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این ای پی) اور اسکولی تعلیم' کے عنوان پر شہر میں منعقدہ سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماہر تعلیم ڈاکٹر نرنجنارادھیا نے کہا کہ یہ تعلیمی پالیسی ملک کو ہندوتوا راشٹرا بنانے کے لئے ضروری ٹوُل کٹ (اوز
View more
Mon, 06 Feb 2023 21:09:24
کانگریس پارٹی لیڈران نے پتور کے نیلیاڈی سے ملناڈ اور ساحلی علاقے کے لئے اپنی 'پرجا دھونی یاترا' کا دوسرا مرحلہ شروع کرتے ہوئے اپنی کارکنان کو آواز دی کہ وہ آپسی اختلافات بھول کر بی جے پی کی "بد عنوان، غیر فعال، غیر مخلص، غیر موثر اور عوام سے دور" حکومت کو ہٹانے کے لئے متحد ہوجائیں۔
View more
Mon, 06 Feb 2023 20:21:26
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی ڈاکومنٹری Modi The India Question کا دوسرا پارٹ بھی بی بی سی پر ٹیلی کاسٹ ہوچکا ہے اور لاکھ بندشوں اور پابندیوں کے باوجود مختلف پلیٹ فارموں سے ہوتا ہوا دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچ چکا ہے۔ اس پر ایک نیا سیاسی محاذ قائم ہوگیا ہے۔ کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتیں اور اظہار خیال کی آزادی کے علمبردار طلبہ تنظیمیں دونوں پارٹس کی اسکریننگ کر رہی ہیں۔ جامعہ
View more
Mon, 06 Feb 2023 16:18:14
دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤمیں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ میں بہت سے پہلوئوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی جن میں یونی فارم سول کوڈ اور ملک کے مختلف عدالتوں میں چل رہے مسلم پرسنل لا سے متعلق مقدمات کا جائزہ بھی شامل ہے۔بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں بورڈ میں ملک بھر سے مجلس عاملہ کے ارکان نے شرک کی جس میں نائب صدور مولانا ارش
View more
Mon, 06 Feb 2023 11:49:41
ہنڈن برگ رپورٹ کی وجہ سے تنازع میں گھرنے والے اڈانی گروپ کی مشکلیں کم ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ اب فوربس کی رپورٹ اس گروپ کیلئے نئی مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔
View more
Mon, 06 Feb 2023 11:46:51
جامعہ نگر تشدد کیس میں شرجیل امام، آصف اقبال تنہا اور صفورہ زرگر سمیت ۱۱؍ملزمین کو دہلی کی عدالت سے ڈسچارج ملنے کے ایک دن بعدکانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا کہ فوجداری انصاف کا نظام جو مقدمے سے پہلے قید کا ارتکاب کرتا ہے، ہندوستان کے آئین، خاص طور پر آرٹیکل ۱۹؍ اور ۲۱؍کی توہین ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy