Wed, 08 Feb 2023 12:08:35
دوموٹر بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک بائک پر سوار دو لوگ شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوسری بائک شعلہ پوش ہوگئی۔ حادثہ ہلدی پور کے اگرہار بڈگنی بریج کے قریب منگل رات کوپیش آیا۔
View more
Wed, 08 Feb 2023 12:01:10
کنداپور پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل نے قرضہ کے بوجھ سے پریشان ہو کر ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ ایکو بیچ پر خود کشی کر لی ۔
View more
Wed, 08 Feb 2023 11:52:55
ترکیہ اور پڑوسی ملک شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 7000 سے تجاوز کرگئی ہے اور 20,000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترکیہ میں تقریباً 5000 افراد ہلاک اور 20,426 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ جب کہ ہمسایہ ملک شام میں ہلاکتوں کی تعداد کم وبیش 2000 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 3,548 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترکیہ کے محکمہ آفات و ایمرجنسی انتظام کے سربراہ نے بتایا کہ ملک میں 6,217 عمارتیں من
View more
Wed, 08 Feb 2023 11:37:46
مالی سال 2022-23 کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کی آخری کریڈٹ پالیسی کے فیصلوں کا آج اعلان کیا گیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے صبح 10 بجے سے ایم پی سی میٹنگ کے نتائج کے بارے میں جانکاری دی ہے اور اس میں ریپو ریٹ کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 08 Feb 2023 11:34:20
مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے بیجاپور علاقے میں شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔ یہ یہ پتھراؤ شیوسینا کی ’شیو سمواد یاترا‘ کے دوران کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اور امباداس دانوے کی گاڑی کے سامنے کچھ لوگوں نے ہنگامہ کیا اور پھر پتھراؤ کر یا۔ غنیمت یہ رہی کہ پتھراؤ میں آدتیہ ٹھاکرے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
View more
Wed, 08 Feb 2023 11:30:13
سپریم کورٹ نے منگل کے روز کہا کہ نینی تال کے ہلدوانی میں ریلوے کی زمین پر "سخت تجاوزات" ہو سکتے ہیں اور "کچھ لوگوں کو باہر جانا پڑے گا"۔
View more
Wed, 08 Feb 2023 11:22:54
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر ایس سدارامیا نے منگل کے روز ریاست میں برسراقتدار بی جے پی پر زوردار حملہ کیا۔ انھوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت میں سب سے زیادہ ہندوؤں کا قتل کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں نہ صرف ہندو، بلکہ اقلیتوں کے بھی جو قتل کے واقعات سامنے آئے اس کے پیچھے مختلف اسباب تھے۔
View more
Wed, 08 Feb 2023 11:17:03
ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے منگل کے روز لوک سبھا میں مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اڈانی کا نام لیے بغیر انھوں نے مرکز پر حملہ کیا اور لوک سبھا میں ٹوپی لہراتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آدمی صرف ٹوپی پہنانے کا کام کرتا ہے‘‘۔ موئترا نے کہا کہ ’’یہ آدمی پی ایم کے ڈیلی گیشن میں جاتا ہے، یہ حکومت کو پیچھے سے چلاتا ہے۔ اس کے خلاف میں 2019 سے ایشو اٹھا رہی ہوں اور اٹھاؤں گی۔
View more
Wed, 08 Feb 2023 11:11:30
مہاراشٹر میں رتناگری ریفائنری پروجیکٹ پر کئی انکشافات کرنے والے تحقیقاتی رپورٹر ششی کانت واریشے کی ایک سڑک حادثہ میں ہوئی موت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ’منترالیہ انی ودھی منڈل وارتاہار سنگھ‘ اور ’ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ‘ سمیت کئی میڈیا گروپوں نے حکومت سے واریشے کی موت سے متعلق غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy