ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / زہریلے ماحول میں کانگریس سے جی ایس ٹی بل منظور کرانے کی توقع غیرمنطقی

زہریلے ماحول میں کانگریس سے جی ایس ٹی بل منظور کرانے کی توقع غیرمنطقی

Sun, 17 Jul 2016 19:55:59    S.O. News Service

مودی اپوزیشن اورسپریم کورٹ کوخاموش کرناچاہتے ہیں،میگھالیہ اورمنی پورمیں بھی جمہوریت کے قتل کی سازش
پارلیمانی سیشن سے قبل جے رام رمیش کاتندوتیزحملہ،اروناچل پردیش پرتیورسخت

حیدرآباد17جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی پر سیاسی ماحول کوزہریلابنانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے کا یہ امید لگانا غیرمنطقی ہے کہ کانگریس پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں جی ایس ٹی بل منظور کرانے میں تعاون کرے گی۔رمیش نے آج یہاں کہاکہ حکومت اروناچل پردیش، اتراکھنڈ، منی پور اور میگھالیہ میں آئینی قتل کرکے جی ایس ٹی بل منظور ہونے کی توقع نہیں کر سکتی۔سابق مرکزی وزیر نے الزام لگایاکہ میگھالیہ اور منی پور میں جمہوریت کے قتل کا عمل اب بھی چل رہا ہے۔حکومت سپریم کورٹ کے حق کم کرنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے اور مجھے لگتاہے کہ یہ ہماری جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔انہوں نے کہاکہ سر مودی پورے اپوزیشن کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔وہ اپوزیشن جماعتوں کو خاموش کرانا چاہتے ہیں اور سپریم کورٹ کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔یہ ہندوستانیوں کو ناقابل قبول ہے۔راجیہ سبھا رکن رمیش نے کہاکہ بلوں کو منظور کرنے کے لئے ایک مخصوص سیاسی ماحول ضروری ہوتا ہے اور سر مودی نے ماحول کو زہریلا بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔اس ماحول میں کانگریس سے تعاون کی توقع کرنا، مجھے لگتا ہے کہ بہت حقیقی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت جی ایس ٹی کو خالصتاََ بڑی صنعتوں کے نظریئے سے دیکھ رہی ہے۔کانگریس کے ترجمان نے کہاکہ ہم جی ایس ٹی کی صنعت، تجارت اور صارفین کے نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ جی ایس ٹی صرف صنعت حامی نہیں رہے بلکہ صارفین کے موافق بھی ہو۔جی ایس ٹی ایک جدید سوچ ہے اور ہم اسے چاہتے ہیں۔جی ایس ٹی سے فائدہ ہو گا، بشرطیکہ اس کو مناسب طریقے سے لاگوکیاجائے۔گزشتہ ہفتے حکومت کی طرف سے اس معاملے پرعام رضامندی کیلئے کانگریس سے رابطہ کئے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کو یہ کام منظم طریقے سے کرنے میں چھ ماہ لگ گئے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تین تجاویز دی ہیں جن میں ایک فیصد اضافی ٹیکس، جی ایس ٹی کی شرح کی حد 18فیصد کا تعین کرنے اور آزاد تنازعہ کے حل کے نظام شامل ہیں۔


Share: