ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل اور ہوناور میں 11 اور 12 مارچ کو دوپہر کے وقت بجلی بند رہے گی

بھٹکل اور ہوناور میں 11 اور 12 مارچ کو دوپہر کے وقت بجلی بند رہے گی

Tue, 10 Mar 2026 20:13:13    S O News

بھٹکل اور ہوناور میں 11 اور 12 مارچ کو دوپہر کے وقت بجلی بند رہے گی
بھٹکل، 10 مارچ: کرناٹک پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ (KPTCL) کی جانب سے ہائی ٹینشن لائن پر مرمتی کام کے سبب بھٹکل اور ہوناور تعلقہ کے مختلف علاقوں میں 11 اور 12 مارچ یعنی بدھ اور جمعرات کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
ہیسکام کے ہوناور ڈویژن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور۔بھٹکل 110 کے وی پاور لائن کے چار مقامات پر ہنگامی بنیادوں پر جمپرز کی تبدیلی کا کام انجام دیا جائے گا۔ اس مرمتی کام کے پیش نظر 11 مارچ (بدھ) اور 12 مارچ (جمعرات) کو دوپہر 1:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوناور اور بھٹکل تعلقہ کے صارفین کو بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام کے دوران بجلی کی سپلائی عارضی طور پر بند رکھی جائے گی، لہٰذا صارفین سے تعاون کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


Share: