ایس ڈی پی آئی دبئی حلقہ کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی تہنیت اور کئی مسائل پر گفتگو
دبئی:8/فروری (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے کارکنان نے سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی ، ظفراللہ خان ، بی اے فاروق سمیت دیگر جے ڈی ایس لیڈران کی دبئی تشریف آوری پر پارٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔
ملاقات کے دوران پارٹی کارکنان نے کمار سوامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پیش ہونے والے بجٹ میں اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کے لئے وافر حصہ دینے کے لئے سیاسی دباؤ پیدا کرنے پر زور دیا۔ اسی طرح تمام سیاسی پارٹیاں ای۔ بیالٹ ووٹنگ سسٹم کو نافذ کرنے کے ضمن میں اقدام کرنے پر بھی گفتگو ہوئی ۔ وفد نے کمارسوامی سے درخواست کی کہ وہ بیرونی ممالک خاص کر گلف میں مقیم ہندوستانیوں کے مسائل پر توجہ دے کر حکومتی سطح پر اس کے حل کےلئے کوشش کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے نصیر ننداور، ناصر کے کے ، اشعیر چوکابیٹو ، جاوید سورتکل ، ریاض اور محمد شافعی ہبلی وغیرہ موجود تھے۔ مشہور تاجر الطاف ڈائمنڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔