این جی ٹی۔بی پی ایل ٹورنامنٹ کا دوسرا ہفتہ‘ یونیق اسٹرائکر اور 4 پارٹنرس چارجر س نے درج کی جیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th February 2017, 8:48 PM | خلیجی خبریں | اسپورٹس |

دبئی 7/فروری (ایس او نیوز)  این جی ٹی۔  بی پی ایل کے دوسرے ہفتہ کے میچس متحدہ عرب امارات کے عجمان میں 14 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں کھیلے گئے۔میدان میں ٹھنڈ اتنی زیادہ تھی کہ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ میچوں کو منسوخ کرنا پڑے گا، لیکن کھلاڑیوں کے اصرار پر گورننگ کونسل نے آخری لمحات میں کھیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پہلا میچ کچھ تاخیر کے ساتھ یونیق اسٹرائکر اور رکن الدین برادرس کے درمیان کھیلا گیا۔  یونیق نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورو ں میں چار وکٹ کھوکر 192 رن بنائے جس میں معتصم جاکٹی کے 66 رن اور راسخ جوباپو  کے 41 رن شامل ہیں۔ رکن الدین برادرس ٹائٹن کی طرف سے ذاکر رکن الدین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ 193 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے  ذاکر اور عبدالسلام رکن الدین نے بالترتیب 21 اور 49 رن بنائے، البتہ مزید کوئی دوسرا کھلاڑی کریز پر زیادہ دیر ٹک نہیں پایا۔  طحہ معلم اور عبدالباسط صوبیدار نے چار چار وکٹ چٹکائے۔ اس طرح پوری ٹیم 129 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی اور یونیق اسٹرائکر نے یہ میچ 63رنوں سے جیت لیا۔ عبدالباسط صوبیدار کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔
 
دوسرا میچ مرحبا چیمپس اور فور پارٹنرچارجر س کے درمیان کھیلا گیا۔ مرحبا چیمپس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے  18.4 اووروں میں  117  رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔مرحبا میں صرف عبدالواحد مجاور کچھ شاندار بلے بازی کے جوہر دکھاتے ہوئے 50 رن بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان محبوب رضا نے ۳ وکٹ اور عبدالوحید کوچاباپو نے دو وکٹیں حاصل کئے۔ 118رنوں  کا پیچھا کرتے ہوئے  4 پارٹنر چارجرس نے مقررہ نشانہ کو 18.2 اووروں میں ہی پارکرلیا اور میچ جیت لیا۔ آصف حاجی آمین نے 35 رن بنائے، جبکہ جعفر صادق شاہ بندری نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان محبوب رضا کو مین آف دی میچ  کے خطاب سے نوازا گیا۔

کڑاکے کی سردی میں بھی کرکٹ شائقین کی اچھی خاصی تعداد گراؤنڈ میں موجود رہی۔اگلے جمعہ چار میچس کھیلے جائینگے۔

پہلا میچ صبح  پونے آٹھ بجے میک ہوم چیلنجر اور رکن الدین برادرس ٹائٹنس کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ  سوا گیارہ بجے  یونیق اسٹرائکر اور ابوظبی رائڈرس کے درمیان، تیسرا میچ دوپہر پونے تین بجے  قاسمجی واریر اور مرحبا چیمپس کے درمیان اوراور آخری  میچ ساڑھے سات بجے 4 پارٹنر چارجرس اور ڈی وی ایس اسمیشر کے مابین کھیلا جائیگا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...