جدہ میں بھٹکل کمیونٹی کی جانب سے حجامہ کیمپ کا کامیاب انعقاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th December 2018, 10:17 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

جدہ 30/دسمبر (ایس او نیوز) جدہ میں مقیم بھٹکل برادری نے  جمعہ 28 ڈسمبر کو  حجامہ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا جس میں شامل ہوتے ہوئے  38 لوگوں نے فائدہ اُٹھایا۔

حکیم شمی ابن بختیار نے  حجامہ کیمپ میں اپنی خدمات پیش کی۔ صبح سے لے کر شام تک کیمپ چلا۔

اس موقع پر صدارتی  خطاب کرتے ہوئے بھٹکل مسلم  کمیونٹی کےصدر یاسین عسکری  نے   حجامہ کو رسول اللہ ﷺ کی سنت قراردیا اور   کہا  کہ اس علاج کے ذریعے فاسد خون کو جسم سے نکال دیا جاتا ہے۔

جنرل سکریٹری حبیب اللہ محتشم اور فیصل دامودی پورے کیمپ کے انعقاد کے موقع پر پیش پیش رہے۔ جبکہ دیگر ذمہ داران فضل مُنیری، اُسامہ مُنیری، عنایت اللہ اسحاقی، شکیل سعدا  قمر سعدا  اور عبدالسلام دامودی سمیت دیگر کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر نہایت سرگرم رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

علاج کے لئے منگلور جانے والے توجہ دیں: منگلورو اور اڈپی کے اسپتالوں میں کل 17جون کو او پی ڈی خدمات رہیں گی بند

 بھٹکل اور اطراف سے کافی لوگ  علاج معالجہ کے لئے پڑوسی ضلع اُڈپی اور مینگلور کے اسپتالوں کا رُخ کرتے ہیں،  ان کے لئے  بری  خبر یہ ہے کہ کل  ڈاکٹروں کے احتجاج کے پیش نظر  مینگلور اور اُڈپی کے اسپتالوں میں باہری  مریضوں  کا علاج  نہیں ہوگا۔

آئی ایم اے میں سرمایہ کاری کرکے دھوکہ کھانے والے متاثرین کی قانونی مدد کے لئے اے پی سی آر کی خدمات دستیاب

آئی ایم اے میں سرمایہ کاری کرکے دھوکہ کھانے والے متاثرین کی قانونی رہنمائی اور اُن کی  مدد کے لئے  اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس  (اے پی سی آر)  کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے۔جن  لوگوں نے  اپنی چھوٹی چھوٹی سرمایہ  کاری  اس کمپنی میں کی تھی اور اب وہ کنگال ہوچکے ہیں، اے پی ...

بحرین میں بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی خوبصورت عید ملن تقریب ؛ اناس افریقہ کو بیسٹ اسٹوڈینٹ کا ایوارڈ؛ قران حفظ کرنے پر اسعدمصباح کو بھی ملا خصوصی اعزاز

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا عید ملن پروگرام بروز جمعرات  13جون کو منعقد ہوا، جس میں  بچوں کے پروگرام بالخصوص نظمیں، کوئیز، کھیل مقابلے نہایت دلچسپ رہے، عید ملن تقریب میں تعلیمی ایوارڈ سمیت بچوں کی ہمت آفزائی  کے لئے  بعض خصوصی انعامات  سے بھی نواز گیا جبکہ   آخر میں ریفل ...

جون 13 کو ہوگا بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا عید ملن پروگرام؛ ممبران سے شرکت کی درخواست

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی عید ملن تقریب انشاء اللہ 13 جون کو مناما کے    ویندھم گرینڈ ہوٹل (Wyndham Grand Hotel, Manama)  میں  منعقد کی گئی ہے جس میں  دلچسپ اور تفریحی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اس بات کی اطلاع جماعت کے جنرل سکریٹری مولوی اظہرالدین آرمار نے دی ہے۔

بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کی عید ملن تقریب؛ نوائطی ڈرامے، کوئیز، فینسی ڈریس سمیت کئی دلچسپ پروگرام سے حاضرین نے اُٹھایا لطف

بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کی طرف سے عید کی رات ٹھیک 10بجے کراون پلازہ ہوٹل میں ایک شاندار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں  تفریحی پروگرام، بچوں کا فینسی ڈریس ، نوائطے ڈرامے، کوئز اور ریفل ڈراء  وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں سے  حاضرین نے خوب لطف اُٹھایا۔

دوبئی میں بھیانک سڑک حادثہ 12 ہندوستانی شہری سمیت17افراد ہلاک

دوبئی میں جمعرات کی شام کو ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں 12 ہندوستانی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ دیگر کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بس پر  مختلف ممالک کے کل 31مسافر سوار تھے۔