بھٹکلی حضرات کا مسقط میں گاوٗیں ملن؛ بچوں نے پیش کیا خوبصورت تفریحی پروگرام، جان عبدالرحمن صاحب نے دی، نوجوانوں کو تجارت میں آگے بڑھنےکی ہدایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th October 2018, 7:11 PM | خلیجی خبریں | ساحلی خبریں |

مسقط 27/اکتوبر (ایس او نیوز)  بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط کی جانب سے جمعرات شب  کو "گاویں ملن" کے نام سے  عمان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مقیم بھٹکلی حضرات کے لئے ایک گیٹ ٹو گیدر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں  بچوں و خواتین سمیت 700 سے زائد ممبران نے حصہ لیا۔ پروگرام نہایت شاندار رہا اور  بالخصوص بچوں کے تفریحی پروگرام سے حاضرین نے خوب  لطف اُٹھایا۔

گاویں ملن میں ایک طرف مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل کی تہنیت کی گئی اور قوم و ملت کے لئے اُن کی  خدمات کا اعتراف کیا گیا ، وہیں  بھٹکل جماعت المسلمین کے سابق صدر جناب عبدالرحمن محتشم جان کی بھی تہنیت کرتے ہوئے پوری جان برادری کو تجارت میں کامیابی کا زینہ طے کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

افتتاحی وصدارتی خطاب کرتےہوئے  جماعت کے صدر جناب ایس ایم سید محمد شکیل نے جناب عبدالرحمن جان کے متعلق   بتایا کہ ماضی میں انہوں نے جن جن شہروں میں قیام کیا، وہیں پر انہوں نے  اجتماعیت قائم کرتے ہوئے جماعت کی داغ بیل ڈالنے کا اہم فریضہ انجام دیا۔مزید کہا کہ  قوم و ملت کے ہرکام میں  ان کے  خاندان کا بڑا  contribution رہا ہے۔جبکہ جان عبدالرحمن صاحب اپنے خاندان کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے  پہلے سے ہی قوم  وملت کے لئے اپنا وقت،اپنی صلاحیت اور اپنا مال بھی خرچ کرکے   اپنی خدمات انجام دیتے آ رہے ہیں۔

مسقط  جماعت کے تعلق سے صدر جماعت نے بتایا کہ اس اسوسی ایشن کا قیام تقریبا 45سال قبل  18 ممبران سے ہوا تھا  اور آج اس کے ممبران کی تعداد  600 سے تجاوز کرچکی  ہے۔ اس جماعت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس جماعت کے ذریعے پہلی مرتبہ  آسان قسطوں  پر پلاٹ اسکیم  جاری کی گئی تھی جس کے ذریعے قلب شہر میں مسقط کالونی قائم ہوئی اور اس جماعت کی تقلید کرتے ہوئے دیگر جماعتوں نے بھی اپنے ممبران کے لئے اس طرح کی اسکیم بناکر ممبران کو آسان قسطوں پر پلاٹ فراہم کیا۔جناب شکیل صاحب نے بتایا کہ  اب اس جماعت کے تحت پلاٹ نمبر دو کی بھی شروعات کی گئی ہے۔

مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب  اسماعیل صدیق نے انجمن کا مختصر تعارف اور اس کی تعلیمی سرگرمیوں سے ممبران کو آگاہ کرایا انہوں نے کہا کہ 1919 سے قائم انجمن اب اپنا صد سالہ جشن منانے جارہا ہے، جس کا آغاز جنوری 2019 سے ہوگا اور پورا سال یعنی دسمبر تک مختلف پروگرام اور سیمینار وغیرہ منعقد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھٹکل میں جو خوشحالی نظر آرہی ہے وہ انجمن کی بدولت ہے اور آج انجمن سے فارغ طلبا مختلف ملکوں اور شہروں میں برسر روزگار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہی بھائی آج انجمن کی بھی بڑھ چڑھ کر مدد کرتے ہیں اور سبھی خادمان قوم کی خدمات کی وجہ سے  انجمن آج پھل دار اور تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ انجمن کے تحت حال ہی میں شروع کئے گئے  الفطرہ پری اسلامک اسکول کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ اس میں پونے تین سے پونے چار سال کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے، یہاں قران تجوید کے ساتھ تین دور کو تین  سال میں مکمل کیا جاتا ہے، یہاں  سائنس ، میتھس اور انگریزی وغیرہ بھی سکھائی جاتی ہے جس کا مقصد ابتداٗء سے ہی بچوں کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کرنا ہے۔ مزید بتایا کہ 1968 سے انجمن کے ماتحت قوم کے افراد  کے تعائون  سے 19 تعلیمی  ادارے چل رہے ہیں۔انہوں نے انجمن کی صد سالہ تقریب میں سبھی جماعت کے ممبران کو شریک ہونے کی دعوت دی۔

جناب محتشم جان عبدالرحمن نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کو آواز دی کہ وہ صرف بڑی کمپنیوں میں ملازمت کرتے نہ رہ جائیں بلکہ ملازمت کرکے تجربہ حاصل کرتے ہوئے  اپنی خود کی تجارت بھی شروع کریں۔انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ آج کل ہمارے نوجوان 80 فیصد کامرس میں داخلہ لیتے ہیں، دیگر میدانوں کی طرف ہم رُخ نہیں کررہے ہیں، انہوں نے کامرس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو  ڈاکٹرس، انجینرس، وُکلا،  آئی اے ایس، آئی پی ایس وغیرہ میں بھی ہماری نمائندگی ہونے پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں مہمانوں کے اعزاز میں صدر جماعت ایس ایم سید شکیل کے ہاتھوں میمنٹو پیش کئے گئے، اسی طرح نائب صدر جناب ابوبکر لونا صاحب کے ہاتھوں  ڈاکٹر عمران سقاف کی اور ڈاکٹر وسیمہ بنت ظفر معلم مرحوم اور زوجہ  ایوب سدی باپا کی بھی قوم کے لئے خدمات انجام دینے کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کی تہنیت کی گئی۔

جماعت کی تعلیمی و ثقافتی کمیٹی کے چیرمین جناب محمد قمر مرچنٹ نے   ممبران جماعت  کے  ہونہار بچوں   کو حسن شبر ایجوکیشن میموریل ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا جنہیں  مہمانان کے ہاتھوں  ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسپورٹس کمیٹی کے کنوینر جناب دلدار مُبین نے اسپورٹس ایوارڈ کا اعلان کیا، جس میں المحتشم روی ٹیم کو کرکٹ ٹورنامنٹ میں اول انعام اور سیب نوائط اے کو دوسرے انعام سے نوازا گیا۔

اس کے ساتھ ہی بچوں کا تفریحی پروگرام شروع ہوا جس میں بچوں نے خوبصورت اور سبق آموز جملہ 14 ڈرامے سمیت نظمیں اور اسلامی گیت پیش کرکے سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی۔آخر میں ریفل ڈرا  کے ذریعے ممبران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ایک موٹر بائک اور ایکٹیوا سمیت چار موبائل ،ایک کوکنگ رینج، ایک ریٹرن ٹکٹ اور خواتین کے لئے گولڈ چین، فینسی پینڈل وغیرہ بہت سارے انعامات تقسیم  کئے گئے۔جماعت کے جنرل سکریٹری ایس پی عبدالباری کے کلمہ تشکر پر جلسہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

خیال رہے کہ رات نو بجے رات کی شاندار ضیافت کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا تھا، اسٹیج پروگرام کی شروعات جناب حافظ معظم سعدا کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی تھی۔ابوالاعلیٰ محتشم نے پروگرام کی نظامت بحسن و خوبی انجام دی۔

جن ہونہار بچوں کو تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا، اُن کے نام اس طرح ہیں:

عائشہ  بنت ایوب سدی باپا ۔۔۔ میٹرک میں 80.40 فیصد ۔۔۔انڈین  اسکول، مسقط

عائشہ نُہیٰ بنت محمد الیاس ایم جے ۔۔۔ پی یو سی سکینڈ میں92.32 فیصد ۔۔۔۔  انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول، بھٹکل

امل بنت عبدالوہاب ائیکری،  پی یو سی سکینڈ میں 93.44 فیصد ۔۔۔۔ بیری انگلش ہائی اسکول، مینگلور

 انیقہ سیرین بنت عبدالرحمن ائیکری،  بی ایس سی  میں 85.58 فیصد ۔۔۔۔ انجمن ویمن کالج بھٹکل

قیصر احمد ابن محمد عمران سوکور ، بی ای میکانیکل انجینرنگ، 86.4 فیصد ۔۔۔انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ، بھٹکل

سید احمد جاسم ابن سید اسماعیل، بی ای کیمیکل انجینرنگ، 89.5 فیصد ۔۔۔بی ایم ایس کالج آف انجینرنگ، بنگلور

محمد صلاح الدین ابن ایوب سدی باپا، ایم بی اے، صد فیصد ۔۔۔IPAG بزنس اسکول، پیرس، فرانس

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...