بھٹکل میں سواریوں کی  من چاہی پارکنگ پرمحکمہ پولس نے لگایا روک؛ سواریوں کو کیا جائے گا لاک؛ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ لازمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd September 2018, 9:59 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل:3/ستمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں بھٹکل جتنی تیز رفتاری کے ساتھ  ترقی کی طرف گامزن ہے اس کے ساتھ ساتھ کئی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں، ان میں ایک طرف گنجان  ٹرافک  کا مسئلہ بڑھتا ہی جارہا ہے تو  دوسری طرف پارکنگ کی کہانی الگ ہے۔ اس دوران محکمہ پولس نے ٹرافک نظام میں بہتری لانے کے لئے  بیک وقت کئی محاذوں پر عملی اقدامات کرنے شروع کردئیے ہیں۔ اس سلسلےمیں خاص کر ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جدھر چاہے ادھر پارکنگ کئے جانے پر سواریوں کو لاک کرکے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ غلط پارکنگ کرنے پر  پہلی بار سواری کو لاک کرنے  پر سو روپیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا، دوسری بار پکڑے جانے کی صورت میں تین سو روپیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بنگلور اور ممبئی جیسے بڑے بڑے شہروں میں غلط پارکنگ کرنے کی صورت میں ٹریفک پولس کی گاڑی فوری جائے وقوع پر پہنچ کر پارک کی ہوگئی سواریوں کو ہی اُٹھاکر لے جاتی ہے ۔ اسکوٹر یا  بائک ہوتو ان سواریوں کو  پولس کی گاڑی میں ٹھونس دیا جاتا ہے، جس سے ان سواریوں کو بھی   شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتا ہے، مگر بھٹکل میں بائک ہو یا کار، غلط پارکنگ کرنے کی صورت میں وہیں پر گاڑیوں کو لاک کردیا جاتا ہے۔ پورے ضلع شمالی کینرا میں  بھٹکل ایسا شہر ہے جہاں یہ  لاک سسٹم شروع  کیا گیا ہے۔

تعلقہ کے مین روڈ کے کناروں پر سواریوں کی پارکنگ کو لے کر 2015 میں اُس وقت کے ڈی وائی ایس پی ائیپا کی رہنمائی میں اصول وضوابط نافذ کئے  تھے، جس کے تحت ہفتہ کے تین دن روڈ کے ایک کنارے پارکنگ کرنی ہوتی ہے اور ہفتہ کے چار دن  روڈ کے دوسرے کنارے پارکنگ کرنا لازمی ہے۔ 

کیپٹن ائیپّا کے ٹرانسفر کے بعد  آج ضوابط جانے دیجئے اصول کی اطلاع دینے والے بورڈس کا رنگ بھی پھیکا ہوگیا۔جس  کے بعد  شہر کے مین روڈ پر من چاہی پارکنگ شروع ہوگئی ۔حالات اتنے سنگین ہوگئے کہ صبح اور شام کے اوقات میں مین روڈ، ماری کٹہ سے سواری لے کر گزرنا ہی محال ہوگیا۔ منڈلی ،الویکوڑی کی طرف جانے والی بسوں کے ڈرائیوروں کی پریشانی بیان کے باہر ہے۔

مگر اب بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا نے حالات کودیکھتے ہوئے پورے محکمہ کے ساتھ میدان میں عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں شہر کے مین روڈ کے کناروں پر من چاہی پارک کی گئی سواریوں کو پولس لاک کرکے جرمانہ عائد کررہی ہے۔ پولس کے عملی اقدام کو دیکھتے ہوئے عوام بیدار ہوکر ضوابط کی پابندی کرنے لگے ہیں۔اسی طرح سواروں کےلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کے بعد ہیلمٹ کی چیکنگ بھی شہر کے مختلف جگہوں پر کی جارہی ہے اور سختی کے ساتھ انہیں ہیلمٹ کی پابندی کرنےکا حکم دیتے ہوئے جرمانہ لگایا جارہاہے۔ اسی طرح  ون وے کے متعلق بھی کارروائی جاری ہے۔ ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا نے  بتایا کہ اس سلسلےمیں 4 ماہ پہلے ہی ہم نے مرچنٹ اسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ ایک نشست کا انعقاد کرتے ہوئے پارکنگ، ون وے وغیرہ کے متعلق گفتگو کی تھی اور وہاں کچھ فیصلے لئے گئے تھے جس کو اب نافذ کیاجارہاہے۔ 

ڈی وائی ایس پی نے بتایا کہ بھٹکل  نیشنل ہائی وے پر کم عمر لڑکے  بغیر لائسنس تیز رفتاری کے ساتھ بائک ڈرائیونگ کرنے کی شکایتیں ملی ہیں، اب آئندہ ہائی وے پر بھی چیکنگ تیز کی جائے گی اور اس دوران  کم عمر لڑکے ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں تو اُس  صورت میں اُن کے والدین کے خلاف معاملات درج کئے جائیں گے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کے ہاتھوں میں گاڑیاں نہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...