مسقط میں بھٹکلی کار کو پیش آیا سڑک حادثہ؛ ایک پولس اہلکار سمیت بھٹکل کے دو لوگ زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd March 2018, 4:04 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

مسقط یکم  مارچ (ایس او نیوز/جعفرنورالدین ندوی)  یہاں مسقط میں بھٹکلی کار کو پیش آئے  ایک عجیب و غریب سڑک حادثے میں بھٹکل جماعت المسلمین کے سرگرم رکن انتظامیہ اور جماعت کے سابق صدر جناب جان عبدالرحمن محتشم  اور ایک پولس اہلکار سمیت   تین لوگ  زخمی ہوگئے، جن میں پولس اہلکار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔جناب عبدالرحمن صاحب کوہاتھ سمیت سر کو بھی کچھ چوٹ لگنے کی اطلاعات ہیں۔جبکہ  جناب حبیب اللہ خطیب کو بھی ہاتھ کو چوٹ لگی ہے۔

حادثہ جمعرات صبح قریب بارہ بجے  اُس وقت پیش آیا جب  بھٹکل کے چار حضرات جناب فوزان محتشم (کٹک)،  جناب عبدالرحمن محتشم جان، جناب رکن الدین عبدالغفور اور جناب   حبیب اللہ خطیب ایک فورٹ ایکسپلورر کار پر سوار روی مسقط سے ایکسپریس ہائی وے کے ذریعے  شمائل  نامی مقام  جارہے تھے کہ اچانک آگے والی ایک عمانی کی کار سےایک خالی بوکس نیچے گر گیا جس کو دیکھتے ہوئے عمانی شخص نے اپنی گاڑی کو سڑک کے کنارے روک دیا، پیچھے سے آنے والی بھٹکلی کار جس کی ڈرائیونگ  عبدالغفور کررہے تھے، فوراً اپنی کار کی رفتار پر قابو پاتے ہوئے اُسے دھیمی کردیا، مگر ان کی کار کی رفتار کم ہوتے ہی پیچھے سے ایک کار نے ان کی کار کو ٹکر ماردی۔ 

پیچھے سے کار کی ٹکر لگتے ہی عبدالغفور نے اپنی کار کو کنارے لے جاکر پارک کردیا، جس کے فورا بعد پولس کار آگئی اور پولس نے اپنی کار کو بھٹکلی کار کے سامنے لے جاکر روک دیا۔ ایسے میں پولس سے بات کرنے کے لئے  فوزان محتشم اور عبدالغفور دونوں کار سے باہرآگئے، البتہ ان کی کار کی پچھلی سیٹ پر سوار جناب جان عبدالرحمن اور جناب حبیب اللہ  کار پر ہی موجود رہے۔ پولس والے بھی اپنی کار سے اُتر کر ان کی کار کے سامنے آکر   فوزان سے بات کررہے تھے  کہ اچانک  بھٹکلی کارکے پیچھے سے ایک اور کار تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹکر لگتے ہی بھٹکلی کار آگے بڑھ کر پولس کی کار سے ٹکراگئی۔ ایسے میں پولس کا ایک اہلکار جو دونوں کارکے درمیان کھڑا تھا، بری طرح  دو گاڑیوں کے درمیان کچل گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

بھٹکلی کار کو پیچھے سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکر مارنے کی نتیجے میں  بھٹکلی کار کی  پچھلی سیٹ پر سوار جناب عبدالرحمن محتشم جان اور  جناب  حبیب اللہ صاحب کو بھی چوٹ لگی، مگر اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو بال بال محفوظ رکھا ۔بتایا گیا ہے کہ ہاتھ کو فریکچر ہونے کی وجہ سے  جناب جان عبدالرحمن کا خولہ اسپتال میں علاج کیا گیا ہے اوروہ بالکل ٹھیک ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...