دبئی میں کمار سوامی اور دیگر ذمہ داران کی آمد پر بیاریس کلچرل فورم کے زیر اہتمام تہنیتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th February 2017, 10:03 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی:8/فروری    (ایس او نیوز) بیاریس کلچرل فورم (بی سی ایف)ٹرسٹ، یواے ای اور منگلورو کے زیرا ہتمام کرناٹکا کے سابق وزیر اعلیٰ ،جے ڈی ایس سیکولر کے صدر کمار سوامی،جے ڈی ایس کے جنر ل سکریٹری اور فضا گروپ آف کمپنی کے سی ایم ڈی ، بی ایم فاروق اور دیگر ذمہ داران  کی دبئی آمد کے موقع پر ان کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔

پروگرام میں سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے بیاریس کلچرل فورم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ بی سی ایف اپنے طورپر سماج کی بہترین خدمات انجام دے  رہی ہے۔ انہوں نے  بی سی ایف کی وطن دوستی ، وطن پروری اور وطن سے لگاؤ کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اپنے ملک اور ریاست کی تہذیب کو ہر جگہ باقی رکھنےکے لئے کوشاں رہنا قابل مبارکباد ہے۔ بی سی ایف کو ہرطرح کا تعاون دینے کا تیقن دیتے ہوئے انہوںنے وعدہ کیا کہ مئی 2017کو گریٹ بال روم دبئی میں منعقد ہونے والے  ورلڈ کنڑیگاس کنونشن فار آرٹس اینڈ کلچر 2017میں شرکت کریں گے۔ کمار سوامی نے مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے لئے کہاکہ کرناٹکا میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کو لے کر کوشش کریں گے اور واضح کیا کہ یہ یونیورسٹی کسی مسلم ماہر تعلیمات اور دیگر دانشوروں کی نگرانی میں دی جائے گی۔ جے ڈی ایس کے جنرل سکریٹری بی ایم فاروق نے کمار سوامی کا تعارف پیش کرتےہوئے ان کے سکیولر کردار اور مسلمانوں کے تئیں کئے گئے کاموں کو پیش کیا۔ بی سی ایف کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر کاپو محمد نے استقبال کرتے ہوئے ورلڈ کنڑیگاس کنونشن کے متعلق جانکاری دیتےہوئے بتایا کہ 1500سے زائد این آر ائیز شریک ہونے کی امید ظاہر کی۔ بی سی ایف کے نائب صدر ایم ای مولور نے بی سی ایف کا تعارف پیش کیا۔ اسی طرح نائب صدر لطیف ملکی نے بھی ادارے کےذریعے انجام دی جانے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بی سی ایف کی جانب سے سابق وزیرا علیٰ کمارسوامی اور دیگر ذمہ داران کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی ۔ پروگرام کا آغاز عبدالرحمن سجاپا کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ افیق حسین نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...