بھٹکل میں وائی ایم ایس اے کے زیراہتمام بھٹکل ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسداللہ کی شاندار جیت؛ لائن کو فائنل میں ہوئی شکست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st January 2018, 9:25 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل 21/ جنوری (ایس او نیوز)  ینگ مسلم  سروس اسوسی ایشن المعروف وائی ایم ایس اے کے  زیراہتمام بھٹکل ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج اسداللہ نے ایک سخت اور بے حد سنسنی خیز مقابلے  میں  لائن کو پانچ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی، جس کے ساتھ ہی 28 ڈسمبر کو شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ آج کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔

ٹورنامنٹ میں کئی میچس بے حد سنسنی خیز رہے جس میں آخری اوور کی آخری گیند پر تک  میچ کا انحصار ٹکا رہا،  جس طرح آج کا فائنل مقابلہ بے حد سخت اور دلچسپ رہا، اسی طرح سیمی فائنل مقابلے بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔

آج بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم  المعروف  وائی ایم ایس اے میدان میں کھیلا گیا اسداللہ اور لائن کے درمیان فائنل مقابلہ اتنا دلچسپ رہا کہ ابتداء سے ہی پورا میچ لائن کے حق میں جاتا ہوا نظر آرہا تھا، مگر اسداللہ کے کھلاڑیوں نے ناممکن کو ممکن بناکر شکست کو جیت میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

بھٹکل کی مضبوط سمجھی جانے والی لائن ٹیم نے ٹوس جیت کر آج صبح پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ فصیر گنگائولی کے 46، نسیم  اسرمتا کے  37 اور انس مُلا کے  ناٹ آوٹ 36 رنوں کی بدولت لائن نے اسداللہ کے سامنے جیت کے لئے 173 رنوں کا اچھا  نشانہ دیا۔

اسداللہ کے بلے باز جب میدان میں اُترے  تو پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پرلائن کے تیز گیند باز آنس مُلا نے  آوف اور پھر پانچویں  گیند پر مفضال کو پویلین بھیج دیا۔  بناء کوئی رن بنائے جب دو بلے باز آوٹ ہوئے تو آنس مُلا نے اپنے دوسرے اوور یعنی میچ کے تیسرے اوور میں زید کو بھی واپس  بھیج  کر میچ میں سنسنی پیدا کردی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ تین کھلاڑیوں کے ایک ساتھ آوٹ ہونے سے پورے ٹیم دبائو میں آجائے گی۔ مگر  ایسے میں  ریتیش بھٹکل اور اسجد  حیدر میدان میں اُترے اور دونوں نے بناء کسی دبائو کے لائن گیندبازوں کی بائولنگ پر دھلائی  شروع کردی، ان دونوں نے میچ کو ایسی گرفت میں لیا کہ لائن کے کھلاڑیوں کے لئے یہ دونوں بلے باز درد سر بن گئے۔رتیش نے دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے صرف 37 گیندوں پر 55 رن بنائے، جبکہ اسجد نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے صرف 54 گیندوں پر ناٹ آوٹ  80 رن بنا ڈالے۔ان دونوں نے چوتھے وکٹ کی ساجھے داری  میں 81 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالتے ہوئے جیت کی راہ ہموار کی۔

آخری اوور میں اسداللہ کو جیت کے لئے آٹھ رنوں کی ضرورت تھی جس کے دوران  عُزیر نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگاتے ہوئے  اپنی ٹیم کو  دبائو سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے، بعد میں آسانی کے ساتھ دو رن بناکر  ٹیم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کردیا۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں منکی اور مرڈیشور سمیت بھٹکل کی جملہ 32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں سے لائن، اسداللہ، انفا اور آزاد ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔ پہلے سیمی فائنل میں لائن نے آزاد کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا تو دوسرے سیمی فائنل میں اسداللہ نے انفا کو چاروں شانے چت کردیا۔ 

اسداللہ کو بھٹکل ٹرافی کے ساتھ  66,666 روپیہ  نقد انعام  اور رنرزآپ لائن کو  44,444 روپیہ  نقدانعام   سے نوازا گیا۔ فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے پر اسجد کو مین آف دی فائنل کے خطاب سے نوزا گیا۔ انہوں نے 80 رن بنانے کے ساتھ ساتھ  بہترین گیندبازی کرتے ہوئے چار اووروں میں 26 رن دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔رتیش بھٹکل، اکراما موٹیا ودیگر بہترین کھیل  پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ منکی این ایس اے ٹیم کو بیسٹ ڈسپلین ٹیم کے خطاب سے نوازا گیا۔

فائنل تقریب میں کرناٹکا اسپورٹس اتھاریٹی کے نائب صدر میر روشن علی، بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور، سکریٹری نصیف خلیفہ،  وائی ایم ایس اے کے ذمہ داران  میں عتیق الرحمن مُنیری،  عبدالمُجیب، سٹی میڈیکل اقبال سمیت کافی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...