کنداپور میں آسمانی بجلی گرنے سے موبائل فون پر بات کر رہا نوجوان ہلاک
کنداپور 30 / اکتوبر (ایس او نیوز) اتوار رات میں اچانک بادلوں کی گرج کے ساتھ بارش شروع ہوئی تو کنداپور کے کیراڈی گاوں میں آسمانی بجلی گرنے سے موبائل پر بات چیت میں مصروف ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔
اطلاع کے مطابق مہلوک نوجوان کا نام پرمود شیٹی (24 سال) ہے ۔ اتوار رات کے وقت جب بارش برس رہی تھی تو پرمود اپنے گھر کے کھلے ورانڈے میں کسی سے موبائل فون پر بات کر رہا تھا ۔ اُس وقت اچانک بجلی گری اور وہ اس کی زد میں آ گیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ جب اسے علاج کے لئے برہماور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا جا رہا تھا تو اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔
پرمود کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ایک غریب خاندان کا فرد تھا اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد برہماور میں واقع ایک کپڑے کی دکان میں ملازمت کر رہا تھا ۔