ترکی عرب امور میں مداخلت سے باز رہے: متحدہ عرب امارات کا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2020, 11:31 AM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

دبئی،3؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات نے  لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ترکی کو کہا ہے کہ وہ عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سلطنت عثمانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اب اس دور کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ ماضی کا حصہ ہے۔ ملکوں  کے مابین تعلقات دھمکیوں کی بنیاد پر نہیں بنا کرتے۔خیال رہے کہ  ترکی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیبیا میں خلیفہ حفتر کی حکومت کی حمایت کرنے پر تنقید کی تھی۔ترکی لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے حق میں ہے۔

خانہ جنگی کے شکار ملک لیبیا میں ترکی کی مداخلت کی وجہ سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ اس صورتحال میں مصری صدر السیسی نے طرابلس میں بین الاقوامی حمایت یافتہ ملکی حکومت کی حامی فورسز کو خبردار کیا ہے کہ وہ لیبیا کے مشرقی علاقوں میں موجودہ کنٹرول لائن سے دور رہیں۔

 فرانس بھی لیبیا میں ہتھیاروں پر عائد پابندی کی کسی بھی صورت خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ فرانس کی خاتون وزیر دفاع فلورنس پارلی  نے کہا ہے کہ ترکی اس وقت شام سے بڑی تعداد میں بھاڑے کے جنگجوؤں کو لیبیا لا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایران پر اسلحہ کے حصول پرعاید پابندیاں برقرار رکھنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے: پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر عائد اسلحہ کے پابندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ...

کینسر کے شکار سعودی استاد کی بسترعلالت سے طلبا کی تدریس

سعودی عرب میں اپنے طلبا کو زیور علم سے آراستہ کرنے کے جذبے سے سرشار کینسر کا شکار ایک استاد کا سبق آموز اور قابل تقلید واقعہ سامنے آیا ہے جو چار ماہ سے خود اسپتال میں بستر علالت پر ہونے کے باوجود اپنی تکلیف کو بھلا کر بچوں کی تدریس کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ ...

لیبیا : فائز السراج اکتوبر کے اختتام تک اقتدار سے دست بردار ہونے کے لیے تیار

لیبیا میں وفاق حکومت کی صدارتی کونسل کے سربراہ فائز السراج نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اکتوبر کے اختتام تک اقتدار سے دست بردار ہونے اور اپنی ذمے داریاں ایگزیکٹو اتھارٹی کے حوالے کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ...