ایردوآن اور شاہ سلمان تعلقات میں بہتری پر متفق

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 22nd November 2020, 8:12 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ریاض،22/نومبر(آئی این ایس انڈیا)ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور سعودی حکمران شاہ سلمان نے تعلقات میں بہتری پر اتفاق کیا ہے۔ استنبول میں قائم سعودی سفارت خانے میں جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ ایسا اولین رابطہ تھا۔ترک صدارتی دفتر کی طرف سے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بتایا گیا کہ ایردوآن اور سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران باہمی تعلقات کے علاوہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔بیان کے مطابق صدر ایردوآن اور شاہ سلمان نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ باہمی تعلقات میں بہتری لائی جا سکے اور مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان یہ ٹیلی فونک رابطہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوا ہے۔ دنیا کی 20 طاقتور ترین معیشتوں کا یہ سربراہی اجلاس اس برس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہو رہا ہے۔ اس دو روزہ اجلاس کا آغاز آج ہفتہ 21 نومبر کو ہو رہا ہے۔ ترک صدر ایردوآن آج عالمی وقت کے مطابق دن ایک بجے بذریعہ ویڈیو لنک اس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مسلم دنیا میں بالادستی حاصل کرنے کی کوششوں کے حوالے سے طویل تاریخ موجود ہے تاہم ان دونوں سنی مسلم ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت زیادہ کشیدہ ہو گئے جب ترک شہر استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں واشنگٹن پوسٹ کے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ جمال خاشقجی سعودی حکومت کے ناقد تھے۔ اس معاملے پر بین الاقوامی سطح پر احتجاج کیا گیا اور سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی عالمی سطح پر شہرت متاثر ہوئی۔ ترک حکام کے مطابق خاشقجی کو ایک 15 رکنی سعودی اسکواڈ نے قتل کر کے ان کی باقیات کو غائب کیا جو ابھی تک نہیں مل سکیں۔

استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں واشنگٹن پوسٹ کے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ اس قتل کا حکم سعودی حکومت کی 'اعلیٰ ترین سطح‘ سے دیا گیا تھا تاہم انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کا براہ راست نام نہیں لیا تھا۔ جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں ایک سعودی عدالت نے گزشتہ برس کے آخر میں پانچ افراد کو سزائے موت سنائی تھی تاہم رواں برس ستمبر میں اس سزا کو بدل کر اسے 20 سال جیل کی سزا میں بدل دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...

دبئی میں پرواسی ناخدا شیرور کے زیر اہتمام ’ناخداملن‘ کا کامیاب انعقاد

دبئی کے راشیدیہ پارک میں3مارچ بروز اتوار کوپرواسی ناخدا شیرورکے زیراہتمام  ’ناخداملن‘ کا کامیاب  انعقاد کیا گیا جس میں بالخصوص شیرور کی ناخدا برادری کے150سے زائد  لوگوں نے  شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ 

النوائط ابوظہبی کا 50 سالانہ جشن - تقریری و تحریری مقابلے کی تاریخ میں توسیع

النوائط ابوظہبی کے پچاس سالہ جشن کے موقع پر جو تقریری و تحریری مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا اورغزہ کے حالات کے پس منظر میں 50 سالہ جشن موخر کیے جانے کی وجہ سے ابھی تک اس مقابلے کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تھا ، اس سلسلے میں النوائط ابوظہبی کے ذمہ داران نے اطلاع دی ہے کہ جلد ہی ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

غزہ : پیراشوٹ نہ کھلنے سے امدادی سامان فلسطینیوں پر گرگیا، 5افراد جاں بحق

یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کے دوران ایک بھاری پیکٹ پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گر گیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10سے زائد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اردن کی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ...